قومی

Maulana Arshad Madani on Mathura and Kashi Masjid: ایودھیا کی جگہ ہماری تھی،اس کے بدلے میں مسجد کے لیے الگ زمین ہمیں منظور نہیں:مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی نے اترپردیش کے متھرا میں شاہی عیدگاہ اور وارانسی میں گیانواپی مسجد کے معاملے پر بڑا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے عدالت کے فیصلے کے حوالے سے اپنا موقف بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔ سپریم کورٹ ہماری عدالت ہے۔ ہمیں اس پر یقین ہے۔ سپریم کورٹ اور عبادت گاہوں کے قانون کا احترام کیا جانا چاہیے۔متھرا اور وارانسی میں سروے کے سوال پر مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ سروے کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر سروے درست ہوا تو وہاں مسجد بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کی جگہ ہماری تھی۔ اگر اس کے بدلے میں مسجد کے لیے زمین دی جائے تو اس کو لینے کے حق میں ہم نہیں ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو گیانواپی مسجد کمپلیکس کی ملکیت اور گیان واپی کمپلیکس کا جامع سروے کرنے کی ہدایت کے بارے میں وارانسی کی عدالت میں زیر التوا اصل مقدمے کی برقراری کو چیلنج کرنے والی پانچوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے سماعت کے دوران کہا کہ وارانسی کی عدالت میں سال 1991 میں دائر اصل مقدمہ قابل سماعت  ہے اور یہ عبادت گاہوں کے قانون 1991 کے تحت ممنوع نہیں ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت کو ہدایت دی کہ اس کے سامنے زیر التوا کیس کی جلد سماعت کرے اور چھ ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔

عدالت نے مزیدکہا کہ کسی بھی فریق کی درخواست پر سماعت کو غیر ضروری طور پر ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی عبوری حکم ہو تو اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اگر ضروری ہو تو، نچلی عدالت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیاکو مزید سروے کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago