سیاست

Chairman angry at mimicry: نائب صدر اپنی میمکری  پر ناراض ، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

Chairman angry at mimicry:  نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کو اپنا مذاق اڑانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نائب صدر کی ممیکری کر رہے تھے۔ اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی کا ہنستے ہوئے ویڈیو بنا رہے تھے۔ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے معاملے پر مرکزی حکومت کو گھیرنے والی کانگریس خود اس معاملے پر گھیرے میں آگئی ہے۔ جہاں بی جے پی لیڈر کانگریس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اب نائب صدر نے بھی اس سلسلے میں راہل گاندھی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

چیئرمین  میمکر پر ناراض

راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران چیرمین جگدیپ دھنکھڑاپنی میمکری کو لے کر کافی اداس نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ دھنکھڑنے کانگریس لیڈر ڈگ وجے سنگھ سے کہا، ‘آپ ایک تجربہ کار لیڈر ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ یہ 138 سال پرانی پارٹی ہے، کیا  ہواہے؟ آپ کچھ جانتے ہو۔آپ کی خاموشی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ کھڑگے جی کی خاموشی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ وہ اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدر ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ اگر کسی شخص کو ویڈیو گرافی کرنے میں مزہ آتا ہے، اسے بڑھاتا ہے، تو یہ ہمارا لکچر ہے  کیا ؟ کیا  لیول اس قدر گرگیا ہے؟

یہ بھی پڑھیس:ایودھیا کی جگہ ہماری تھی،اس کے بدلے میں مسجد کے لیے الگ زمین ہمیں منظور نہیں:مولانا ارشد مدنی

اپوزیشن کا مطالبہ کیا ہے؟
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی مسلسل معطلی کے معاملے پر حملہ آور ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اہم بلوں کو بغیر کسی بحث کے منظور کروانا چاہتی ہے۔ اسی لیے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ 150 ایم پی باہر بیٹھے ہیں، لیکن کوئی بحث نہیں ہو رہی ہے۔ اڈانی پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔ بے روزگاری پر کوئی بحث نہیں ہوگی، رافیل پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔ اس پر ٹی وی پر بات کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

27 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

50 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago