JDU Meeting: 19 دسمبر کو دہلی میں منعقدہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں نتیش کمار کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا نام وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے پر ناراض تھے۔ جس کے بعد لالو پرساد یادو اور نتیش کمار میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ اب اس ناراضگی کے بعد جے ڈی یو نے 29 دسمبر کو دہلی میں میٹنگ بلائی ہے۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نتیش کمار اس میٹنگ میں کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔
29 دسمبر کو دہلی میں ہوگی میٹنگ
آپ کو بتاتے چلیں کہ جے ڈی یو کی نیشنل ایگزیکٹو میں 99 اور نیشنل کونسل میں 200 ممبران ہیں۔ نیشنل ایگزیکٹو کے کسی بھی فیصلے کے لیے قومی کونسل کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ جے ڈی یو نے پارٹی کے تمام قومی عہدیداروں، قومی ایگزیکٹو کے ارکان، دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ، ضلعی سربراہان اور کمیٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ 29 دسمبر کو شرکت کریں۔ کہا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں ملکارجن کھرگے کا نام وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تجویز کیے جانے پر لالو پرساد یادو اور نتیش کمار ناراض ہو کر جلد ہی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
کھرگے کے نام کی تجویز پر ناراض تھے
ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ نئی دہلی میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے دوران جیسے ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر کھرگے کا نام تجویز کیا تو لالو پرساد یادو اور نتیش کمار اس پر متفق نہیں ہوئے۔ اس کے بعد وہ فوراً میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ ملاقات کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی دونوں لیڈران شریک نہیں ہوئے۔
جے ڈی یو لیڈران نے کیا تھا مطالبہ
واضح رہے کہ دہلی میں انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ سے پہلے جے ڈی یو کے کئی لیڈران نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ میں آر جے ڈی لیڈر بھی شامل تھے۔ ان لیڈران نے کہا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ قرار دیا جانا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…