قومی

Mumbai Fire: گورے گاؤں میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزگی، 46 افراد جھلسے، 7 ہلاک

Mumbai Fire:  جمعرات کی دیر رات ممبئی کے گورےگاؤں ویسٹ میں جئے بھوانی نامی 5 منزلہ عمارت میں خوفناک  آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی  10 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام شروع کردیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے آگ پر قابو پالیا۔ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانوں کے ساتھ ساتھ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی لگی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے میں 40 افراد  ہوئے زخمی

گورےگاؤں ویسٹ کی جئے بھوانی نامی عمارت میں لگی آگ کو فائر ڈپارٹمنٹ کی 10 گاڑیوں نے کافی کوششوں کے بعد  آگ پر قابو پالیا ہے ۔ اس زبردست آتشزدگی میں تقریباً 40 افراد زخمی اور 7  افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔  قابل ذکر  بات یہ ہے کہ تمام زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 25 زخمیوں کو ایچ بی ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جب کہ  15 زخمی کوپر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوپر اسپتال میں داخل 2 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

بی ایم سی نے یہ دی جانکاری 

بی ایم سی حکام نے بتایا کہ ہمیں کل دیر رات ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد ہم نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں موقع پر بھیج دیں۔ ممبئی کے گورےگاؤں ویسٹ میں ایک 5 منزلہ عمارت میں لیول 2 میں آگ لگ گئی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

27 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

56 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago