Shubman Gill: ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم شروع کرنے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اوپننگ بلے باز شبمن گل کا ڈینگو ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد ان کے لیے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔
ہندوستانی ٹیم اتوار کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ ایسے میں اس میچ سے پہلے ٹیم انڈیا اسٹار بلے باز شبمن گل کے بغیر میدان میں اتر سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیم انڈیا کے اس اسٹار بلے باز نے جمعرات کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کے نیٹ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ اس کے بعد ڈینگوسے متعلق ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد ان کا علاج کیا جارہاہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل پوری طرح فٹ ہو سکتے ہیں۔ شبمن گل کے فٹ نہیں ہونے کی صورت میں ایشان کشن اور روہت شرما اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔
شبمن گل اس سال ہندوستان کے سب سے کامیاب بلے باز
شبمن گل اس سال ہندوستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ اگر ہندوستان ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہے تو اس میں شبمن گل کا رول بہت اہم ہوگا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی ان کے جلد سے جلد فٹ ہونے کی دعا کر رہے ہوں گے۔
ڈینگو کے مریضوں کی جسمانی بحالی مختلف ہوتی ہے اورعام طور پر ان کے صحت یاب ہونے اور مکمل صحت یاب ہونے میں تقریباً 7-10 دن لگتے ہیں۔ اگر یہ عام وائرل بخار ہے تو وہ اینٹی بائیوٹکس لے سکتے ہیں ، لیکن یہ مکمل طور پر طبی ٹیم کا فیصلہ ہے،
بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…