قومی

Manipur Viral Video: خواتین کے خلاف بربریت کے معاملے کی جانچ کرے گی سی بی آئی، مرکز سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت منی پور سے کرانے کی کرے گی اپیل

Manipur Viral Video:مرکزی حکومت کی جانب سے  سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا جائے گا، جس میں منی پور کے وائرل ویڈیو کیس کی سماعت ریاست سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ وزارت داخلہ  منی پور وائرل ویڈیو کیس سی بی آئی کو بھیجے گی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایک حکومت کے ایک اعلی عہدیدا نے بتایا کہ جس موبائل فون سے منی پور کے خواتین کی وائرل ویڈیو بنائی گئی تھی اسے برآمد کر لیا گیا ہے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکز نے کوکی اور میتئی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے کئی دور منعقد کیے، ہر کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کے چھ دور ہوئے۔ وزارت داخلہ میتی اور کوکی دونوں گروپوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور منی پور میں حالات معمول پر لانے کے لیے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ کوکی اور میتائی کے درمیان بفر زون بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منی پور میں 35000 اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں اور 18 جولائی کے بعد تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیر اعظم مودی کی منی پور پر گہری نظر ہے۔ ہر روز وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ  کے ذریعے منی پور کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔ ادویات اور روزمرہ کے سامان کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کام پر واپس آ رہی ہے اوراسکول بھی دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Govt to ban PTI: عمران خان کی پارٹی پر پابندی لگانا شہباز حکومت کو پڑا مہنگا، اتحادیوں نے کردی مخالفت،بلاول بھٹو نے بھی کردیابڑا اعلان

پاکستان کی موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی یعنی پاکستان تحریک انصاف…

31 mins ago

مطلقہ کو نان و نفقہ دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ مسلم خواتین کے حق میں نہیں ہے: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خاں نے ایک بیان میں کہا کہ…

35 mins ago

Adani Hindenburg Case: سپریم کورٹ نے خارج کی ہنڈن برگ معاملے پر ازسرنو عرضی، جانئے چیف جسٹس نے کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ کیس میں دائر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کردیا…

58 mins ago