ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اورمیزائل مین اے پی جے عبدالکلام کی آج آٹھویں برسی منائی گئی ہے۔ اس موقع پراے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کی جانب سے دہلی کے وگیان بھون میں ایک کانکلیو کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع سے اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو قوم کی تعمیرمیں ان کے تعاون کے لئے تسلیم کیا ہے اوربھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے کوآج کے پروگرام میں نوجوانوں کو متاثرکرنے اورلاتعداد لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ‘ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی’ – اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اس خاص موقع سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے نے کہا کہ آج میزائل مین سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی برسی ہے اور مجھے اس شخصیت کے بارے میں یہ کہتے ہوئے کسی بھی طرح کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہورہی ہے کہ عبدالکلام آزاد گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے اور میرے خیال سے ان پرکوئی بھی ہندوستانی شک نہیں کرسکتا ۔عبدالکلام صاحب نے اگنی اور پرتھوی دو میزائلیں بنا کر کے بھارت کو ایک نئی طاقت دی ہے۔ کلام صاحب کے ذہن و دماغ میں ایسے میزائل کا نقشہ تھاجو ہندوستان کو آج نئی بلندی پر لے جانے میں معاون ثابت ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اے پی جے عبدالکلام کی صلاحیت کا لوہا مانتی ہے۔
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ بھارت آج پوری دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ اور جس تیزی کے ساتھ بھارت قدم بڑھا رہا ہے، 2024 میں بھارت چوتھی بڑی معیشت والا ملک بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 ممالک نے یہ مانا ہے کہ جب بھارت کو صدارت کا موقع ملا ہے تو بھارت کی طرف سے جو پیغام آیا ہے وہ انتہائی اہم ہے، اور بھارت کا پیغام ہے وسودیو کٹمب کمبھ یعنی پوری دنیا ایک خاندان ہے۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ بھارت واحد ایسا ملک ہے جس کو سونے کی چڑیا کہا گیا ہے۔ بھارت نے دنیا کو بہت کچھ دیا ہے اور دوسرے ملکوں سے زیادہ دیا ہے۔ لیکن اسی بھارت پردنیا نے سب سے زیادہ حملہ کیا ہے، اسی بھارت کو دنیا نے سب سے زیادہ درد دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کی تیسری معیشت بننے والا ہے۔ جی 20 کی صدارت ہے، سب سے بڑی نوجوانوں کی آبادی ہے۔ جس کے سہارے بھارت نے پوری دنیا میں جو دبدبا بنایا ہے وہ پہلے نہیں تھا،ہم اس سے چار قدم پیچھے تھے ،لیکن گزشتہ چند برسوں میں ہم نے خارجہ پالیسی کے ذریعے واپس اس طاقت کو حاصل کیا ہے۔ اورآج پوری دنیا میں بھارت کا وقار اور مقام مرتبہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔
ابو بکر زین العابدین عبد الکلام کی آٹھویں برسی پر منعقدہ اس خاص تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کے علاوہ مرکزی وزیر رام داس آٹھولے، فلم اداکار رنجیت، اکبرخان، بھارت رتن عبدالکلام کے پریس سکریٹری رہے ایس ایم خان، سابق مرکزی وزیر وجئے گوئل اور دہلی سرکار میں وزیر عمران حسین کے علاوہ متعدد اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…