بھارت ایکسپریس۔
ریاست مدھیہ پردیش میں ان دنوں آئی فلو تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ بیماری ایک شخص کے پاس سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے میں دیر نہیں لگاتی ہے۔ ریاست بھر کے اسپتالوں میں آئی فلو کے مریض کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ادھر این ایچ ایم نے بھی آئی فلو کے بڑھتے معاملہ کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کے تئیں رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوے سات ٹپس دیئے ہیں۔ پل۔ پل بدل رہے موسم کی وجہ سے ریاست بھر کے اضلاع میں آئی فلو کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہر آٹھ افراد میں سے ایک شخص آئی فلو سے متاثر ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے بعد اُمس کے سبب اس بیماری کا دائرہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اگر کوئی صحت مند شخص کسی متاثرہ شخص سے آنکھ ملاتا ہے تو ایک لمحے میں ایک صحت مند شخص بھی آئی فلو کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
شعبہ صحت نے ایڈوائزری جاری کی
بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں ہر 8ویں شخص کی آنکھیں فلو کی وجہ سے سرخ ہو رہی ہیں۔ یہاں محکمہ صحت نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے کہ آنکھوں میں فلو کے انفیکشن کی صورت میں مشورے کے بغیر کوئی قطرہ نہ ڈالیں۔ کوشش کریں کہ متاثرہ شخص سے بات کرتے وقت آنکھ سے رابطہ نہ کریں۔ اس بیماری سے بچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
بچوں میں آئی فلو کا زیادہ امکان
آئی فلو کے انفیکشن کا اثر زیادہ تر بچوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ صحت مند بچے بھی اسکولوں میں متاثر بچوں کو دیکھ کر اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر بچے آئی فلو کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ آئی فلو میں مبتلا بچے سکول نہ جائیں۔
محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کی
1. اپنی آنکھوں کو چھونے سے پہلے ہاتھ دھوئے۔
2. متاثرہ شخص کو چاہیے کہ وہ اپنا بیت الخلا، تکیہ، آئی ڈراپ وغیرہ استعمال شدہ اشیاء گھر کے دیگر افراد سے الگ رکھیں۔
3. سوئمنگ پول کے تالاب استعمال کرنے سے گریز کریں۔
4. کانٹیکٹ لینز پہننا بند کریں اور صرف اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
5. آنکھوں کا کاسمیٹکس استعمال نہ کریں۔
6. اپنی آنکھوں کے ارد گرد کسی بھی مادہ کو صاف ہاتھوں سے دن میں کئی بار صاف گیلے کپڑے سے دھوئیں، استعمال شدہ کپڑے کو گرم پانی سے صاف کریں۔
7. اگر آنکھیں سرخ ہو رہی ہوں تو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی قطرہ استعمال نہ کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…