قومی

Bharat Express MD Upendra Rai Conferred with APJ Abdul Kalam Award: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے سرفراز

ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اورمیزائل مین اے پی جے عبدالکلام کی آج آٹھویں برسی منائی گئی ہے۔ اس موقع پراے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کی جانب سے دہلی کے وگیان بھون میں ایک کانکلیو کا انعقاد  کیا گیا ۔اس موقع سے اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن  نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو قوم کی تعمیرمیں ان کے تعاون کے لئے تسلیم کیا ہے اوربھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے کوآج کے پروگرام میں  نوجوانوں کو متاثرکرنے اورلاتعداد لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے  کے لئے ‘ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی’ – اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین کی مصروفیت اور تنگی وقت کی وجہ سے فوراً تقریب سے نکل کر دوسرے پروگرام میں جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ خود ایوارڈ حاصل نہیں کرپائے ،البتہ ان کے بجائے ان کی جگہ پر بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے ایوارڈ حاصل کیا کر کے فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خاص موقع سے منعقدہ تقریب میں سینیئرصحافی اپیندررائے کا کلیدی خطاب بھی ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج میزائل مین سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی برسی ہے اور مجھے اس شخصیت کے بارے میں یہ کہتے ہوئے کسی بھی طرح کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہورہی ہے کہ  عبدالکلام آزاد گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے اور میرے خیال سے ان پرکوئی بھی ہندوستان شک نہیں کرسکتا ۔عبدالکلام صاحب نے اگنی اور پرتھوی دو میزائلیں بنا کر کے بھارت کو ایک نئی طاقت دی ہے۔ کلام صاحب کے ذہن و دماغ میں ایسے میزائل کا نقشہ تھاجو ہندوستان کو آج نئی بلندی پر لے جانے میں معاون ثابت ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اے پی جے عبدالکلام کی صلاحیت کا لوہا مانتی ہے۔

ابو بکر زین العابدین عبد الکلام کی آٹھویں برسی پر منعقدہ اس خاص تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کے علاوہ مرکزی وزیر رام داس آٹھولے، فلم اداکار رنجیت، اکبرخان، بھارت رتن عبدالکلام کے پریس سکریٹری رہے ایس ایم خان، سابق مرکزی وزیر وجئے گوئل اور دہلی سرکار میں وزیر عمران حسین کے علاوہ متعدد اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…

9 hours ago

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

9 hours ago