قومی

Manipur Violence: منی پور میں نسلی تشدد کے درمیان این آئی اے نے ‘بین الاقوامی سازش’ سے متعلق معاملے میں مشتبہ عسکریت پسند کو کیا گرفتار

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس پر مبینہ طور پر میانمار سے سرگرم عسکریت پسند تنظیموں سے روابط رکھنے اور منی پور میں جاری نسلی تنازعہ کا فائدہ اٹھا کر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ اس بارے میں این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ موئرنگتھم آنند سنگھ کو منی پور سے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی لایا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد اکثریتی برادری کا احتجاج

موئرنگتھم آنند سنگھ ان پانچ ملزمان میں شامل تھا جنہیں منی پور پولیس نے پولیس کے اسلحہ خانے سے اسلحہ لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد ریاست کی اکثریتی برادری نے احتجاج شروع کر دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ گاؤں کے دفاعی کارکنوں میں شامل ہے۔ بتا دیں کہ مقامی عدالت نے جمعہ کے روز پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ایک اہلکار نے بتایا، حالانکہ، سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور قومی راجدھانی لانے سے پہلے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

بین الاقوامی سازش سے متعلق معاملے میں گرفتاری

اہلکار نے کہا کہ موئرنگتھم آنند سنگھ کو منی پور میں جاری نسلی بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے میانمار میں مقیم دہشت گرد گروپوں کی قیادت کی جانب سے کی گئی ‘بین الاقوامی سازش’ سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیجا

واضح رہے کہ این آئی اے نے 19 جولائی کو نئی دہلی میں ازخود مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ سازش کے تحت ریاست میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھا کر کلعدم عسکریت پسند گروپ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور اپنی طاقت بڑھانے کے لیے انڈر گراؤنڈ ورکرز، کیڈرز اور حامیوں کی بھرتی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سنگھ کو ہفتہ کے روز دہلی لایا گیا اور متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

21 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago