PM Modi Varanasi Visit: آج وارانسی سے واپس آتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی دیکھی گئی۔ ایک نوجوان نے سڑک پر بھاگتے ہوئے ان کے قافلے کے آگے چھلانگ لگا دی۔ وہ پی ایم مودی کی گاڑی سے بمشکل 10 فٹ کے فاصلے پر تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ کر دور دھکیل دیا۔ بعد میں اس نوجوان سے ایس پی جی نے پوچھ تاچھ کی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کے قافلے کے سامنے نوجوانو کے آنے کا واقعہ وارانسی میں رودراکش سینٹر کے باہر پیش آیا۔ وزیر اعظم ابھی یہاں سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کے قافلے کے آگے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان بی جے پی کا کارکن ہے۔ غازی پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ فوج میں ملازمت کے مطالبے کے حوالے سے وزیراعظم سے ملنا چاہتا تھا۔ حالانکہ، ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ نوجوان کے پاس سے بی جے پی صدر جے پی نڈا کے پروگرام کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…