بھارت ایکسپریس۔
Manipur Violence 2025: منی پورمیں ایک بارپھرسے تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ کوکی شرپسندوں نے ایک بارپھرہنگامہ کیا ہے اوروہ وادی کے کانگ پوکپی شہرمیں داخل ہوچکے ہیں۔ شہرمیں ڈی سی دفترپربھی حملہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کانگپوکپّی کے ایس پی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست 3 مئی، 2023 سے تشدد کی آگ میں مسلسل جل رہا ہے۔
پولیس نے داغے آنسوگیس کے گولے، کئی زخمی
یہ بدامنی غیرمعینہ اقتصادی ناکہ بندی اورکوکی جوگروپوں کی طرف سے 24 گھنٹے کی مکمل ہڑتال کے درمیان سائیبول گاؤں، یووکچنگ کے پڑوس میں مرکزی سیکورٹی فورسزکی تعیناتی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ مظاہرین نے جمعہ کی شام کانگ پوکپی پولیس اسٹیشن پر حملہ بولا اورپتھراؤکیا۔ پولیس کوہجوم کومنتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کرنا پڑا، جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ نے مانگی تھی تشدد کے لئے معافی
منی پورتشدد کے لئے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے 31 دسمبر2024 کومعافی مانگی تھی۔ انہوں نے سال 2024 کوبدقسمتی سے بھرا ہوا قرار دیا۔ سی ایم بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اب تک ہونے والے تشدد کے لئے ریاست کے لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بیرین سنگھ نے کہا تھا، “یہ پورا سال بہت بدقسمتی والا رہا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ گزشتہ تین مئی سے آج تک ریاست کے لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ کئی لوگوں نے اپنوں کوکھویا ہے۔ کئی لوگوں نے اپنے گھروں کوچھوڑدیا ہے۔ مجھے واقعی میں پچھتاوا ہے۔ میں معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ اب مجھے امید ہے کہ امن کی سمت میں گزشتہ 4-3 ماہ کی رفتارکودیکھنے کوبعد، مجھے امید ہے کہ نئے سال 2025 کے ساتھ، ریاست میں معمولات اورامن بحال ہوگا۔ میں ریاست کی تمام برادریوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ جوکچھ ہوا، اب ہمیں ماضی کی غلطیوں کوبھلا کرنئی زندگی کا آغازکرنا ہے۔ ایک پُرامن منی پور، ایک خوشحال منی پور، ہم سبھی کوایک ساتھ مل جل کررہنا چاہئے۔‘‘
تشدد میں اب تک کتنی جانیں گئی ہیں؟
منی پور کے وزیراعلیٰ کے مطابق، اب تک کل ملاکر تقریباً 200 لوگ مارے گئے ہیں اور تقریباً 12,247 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 625 ملزمین کو گرفتارکیا گیا ہے اوردھماکہ سمیت تقریباً 5,600 ہتھیاراور تقریباً 35,000 گولہ بارو برآمد کئے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ پروگرام ہندوستان کی نیشنل جوڈیشل اکیڈمی اور مدھیہ پردیش کی اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی میں…
دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی…
سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)…
اویو کا نام ملک کے ٹاپ ٹریول اور ہوٹل بکنگ پلیٹ فارمز میں شامل ہے۔…
سنبھل تشدد معاملے میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا…
عوام کی جم غفیر کے بیچ اس پروگرام کا افتتاح بی جے پی کے سینئر…