قومی

Complaint filed on June 12 with NCW: منی پور میں خواتین کے ساتھ ہوئی درندگی کی شکایت کو خواتین کمیشن نے دبائے رکھا

Complaint filed on June 12 with NCW: منی پور میں دو خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے اور اجتماعی ریپ کرنے سمیت درجنوں ایسے معاملوں کی شکایات قومی خواتین کمیشن یعنی این سی ڈبلیو میں مہینوں پہلے پیش کی گئی تھیں ۔ حالیہ وائرل ویڈیو سے متعلق بھی 12 جون کو شکایت کی گئی تھی۔ لیکن قومی خواتین کمیشن نے اس کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے نظرانداز کردیا۔ قریب ڈیڑھ ماہ بعد جب ویڈیو وائرل ہوئی تب اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کی شکایت 12 جون کو ہی این سی ڈبلیو کی صدر ریکھا شرما کو کی گئی تھی۔ بذریعہ خط اس شکایت کو ریکھا شرما نے بہت زیادہ اہمیت نہیں دی اور ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا۔

شکایت میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دونوں کارکنوں اور شمالی امریکہ کے منی پور ٹرائبل ایسوسی ایشن نے این سی ڈبلیومیں شکایت درج کرانے سے پہلے جنسی تشدد سے متاثرہ افراد سے بات کی۔ تاہم، مبینہ طور پر اسے خواتین کمیشن کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔جبکہ خواتین کے قومی کمیشن این سی ڈبلیو منی پور میں خواتین کے خلاف کھلے عام تشدد کے بارے میں پچھلے تین ماہ سے جواب طلب کر رہا ہے، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔  قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ وہ منی پور میں گزشتہ تین مہینوں میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات پر تین بار حکام سے رابطہ کر چکی ہیں، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

حالانکہ برہنہ کرکے پریڈ کرانے والی ویڈیو کی متاثرہ کی شکایت کو دبانے کے الزام پر ریکھا شرما خود کو بچانے کیلئے گول مول جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے اپنی غلطی کے اعتراف کے بجائے کہا کہ  میں بار بار کہہ رہی ہوں  کہ ایسی ہزاروں شکایتیں  ہمارے پاس آئی تھیں۔اس میں بھی ہندوستان سے اور منی پور کے باہر سے شکایات تھیں۔تو سب سے پہلے ہم نے یہ جانچ شروع کی کہ وہ شکایات اور خطوط صحیح ہیں یا فرضی ہیں۔ اس ویڈیو کی سچائی کی تصدیق منی پور کی حکومت کو کرنی تھی۔اگر یہ ویڈیو سچ نکلتی ہے تو کاروائی بھی راجیہ سرکار کو ہی کرنی ہوگی۔

ان تمام الزامات کے بیچ میڈیا اہلکاروں نے جب ریکھا شرما سے پوچھا کہ ایسی صورتحال میں جب منی پور کے اندر خواتین کے سے بڑے پیمانے پر ظلم وزیادتی ہورہی ہے ،کیا  این سی ڈبلیو کا وفد منی پور جائے گا؟  اس سوال پر ریکھا شرما کا جواب حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ایسی صورتحال میں قومی  خواتین کمیشن کے وفد کو منی پورجانا چاہیے؟ ہم نے این سی ڈبلیو کے کسی رکن کو منی پور نہیں بھیجا ہے، کیوں کہ وہاں زمینی صورتحال سے آپ بخوفی واقف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

20 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

47 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago