اوم برلا نے کہا- میں کوئی جج نہیں
لوک سبھا اسپیکرکے فیصلے پرتنقید سے متعلق منیش تیواری نے سخت تنقید کی۔ اس کو لے کراسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ’منیش تیواری جی آپ یہ ڈیبیٹ پارلیمنٹ میں کر رہے ہیں یا کورٹ میں۔ یہ پارلیمنٹ ہے کورٹ نہیں۔ میں جسٹس نہیں ہوں، میں اسپیکرہوں۔’ اسپیکرنے کہا کہ ہم اس معاملے پرحساسیت سے بات کررہے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ کسی کو معطل نہ کروں اورنہ ہی کسی کے خلاف کارروائی کروں۔ پارلیمنٹ کے وقارکوبرقراررکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مہوا موئترا پر ہیں یہ الزام
آپ کو بتادیں کہ مہوا موئترا کے سابق پارٹنراور سپریم کورٹ کے وکیل جے اننت دیہادرائی نے موئترا پر پارلیمنٹ میں رشوت لے کرسوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا۔ اس سے متعلق جانچ کے لئے انہوں نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط بھیجا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے کئی شواہد پیش کئے تھے۔ جے اننت دیہادرائ کی شکایت کی بنیاد پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مہوا موئترا پرالزام لگایا کہ ہیرا نندانی گروپ کے سی ای او درشن ہیرا نندانی سے نقد اورمہنگے تحائف لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھتی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس