غزہ کی پٹی میں جنگ اپنے تیسرے مہینے میں داخل ہونے کے بعد اسرائیل نے آج جمعہ کی صبح دیر البلح کے مشرق میں شدید بمباری کی ہے۔اس بمباری کے نتیجے میں بہت سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ شہری وحشیانہ بمباری سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں کھلے مقامات میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آج بھی متعدد زخمی افراد کو شہدا الاقصیٰ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ قابض فوج نے نصیرات کیمپ کو بھی اسی طرح کی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے شہروں میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان کل جمعرات کو شدید جنگ جاری رہی۔7 اکتوبر کے حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس کے درمیان خونریز لڑائی اپنے تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی۔حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں محصور اور تباہ ہونے والے چھوٹے فلسطینی علاقے میں مرنے والوں کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 17,177 ہو گئی، جن میں سے تقریباً 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔
پانی کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا
جنگ جاری ہے ، بمباری اور گولہ بارو د کی تیز رفتاری نے قیامت بڑپا کررکھا ہے ، ہر طرف لاشیں ہیں ،چیخ وپکار اور نیم جان زخمیوں سے پورا شہر ماتم کا ماحول پیش کررہا ہے اور ان سے پیدا ہونے والے مصائب اور المیے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی زندگی کو مشکل بنا رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کے عملے کے ایک رکن جو خان یونس سے لوگوں کو ناصر ہسپتال کے قرب و جوار سے رفح تک نکال رہا تھا، نے بتایاکہ جب مرد، خواتین، بچوں کا ایک گروپ، ایک ایسے علاقے سے پانی لینے کے لیے قطار میں کھڑا تھا جو کہ ناصر ہسپتال سے تقریباً 5 منٹ کی دوری پر ہے، ان تمام لوگوں کو اسرائیلی ٹینک کے گولوں نے نشانہ بناکر شہید کردیا۔اس نے اس منظر کو “بہت خونی اور چونکا دینے والی تصویر” کے طور پر بیان کیا کیونکہ بچوں کی لاشیں سڑکوں کے کنارے پڑی تھیں اور ہر طرف خون تھا۔یعنی اب اسرائیل اپنی بنیادی ضروریات کے حصول کے لیےجدوجہد کرنے والے لوگوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
اسرائیلی آباد کار اور فوج مل کر فلسطینیوں کے گاوں پر حملے کررہی ہے: رپورٹ
وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسلح اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر خلیت البابا گاؤں پر حملہ کیا، جس میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے جو کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہیبرون کے جنوب میں واقع ہے۔مقامی کارکن راتب الجبور نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ درجنوں مسلح آباد کار گاؤں میں گھس آئے اور متعدد رہائشیوں کو حراست میں لے لیا۔ فوجیوں نے گاؤں کے پانی کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا اور اس کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں نے 7 اکتوبر سے آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ دیکھا ہے، جس میں کم از کم نو فلسطینیوں کا قتل بھی شامل ہے۔
خان یونس میں ہسپتال کے قریب فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک
ریسکیو سروس نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں العمل ہسپتال اور فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ریڈ کریسنٹ نے ایکس پر یہ بھی کہا کہ بمباری کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، اس کے علاوہ 14,000 بے گھر افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جو پی آر سی ایس سہولیات کے اندر پناہ لے رہے ہیں۔
فلسطینی شاعر رفعت العریر اسرائیلی حملے میں چل بسے
فلسطینی شاعر اور سکالر رفعت العریر کے دوستوں کے مطابق وہ غزہ میں جمعرات کی شب ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں چل بسے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطین میں مصنفین کی نوجوان نسل سے تعلق رکھنے والے رفعت العریر دنیا کو اپنی کہانیاں سنانے کے لیے انگریزی میں لکھا کرتے تھے۔رفعت العریر کے دوست اور غزہ کے ایک اور شاعر مصعب ابو توحہ نے فیس بک پر لکھا: ’میرا دل ٹوٹ گیا ہے کیوں کہ میرے دوست اور ساتھی رفعت العریر کو چند منٹ پہلے ان کے اہل خانہ کے ساتھ قتل کر دیا گیا ہے۔ میں اس پر یقین نہیں کرنا چاہتا۔ ہم دونوں ایک ساتھ سٹرابیری چنا کرتے تھے۔
خصوصی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں قید اسرائیلی فوجی ہلاک: حماس
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فلسطینی گروپ حماس کے مسلح ونگ نے کہا ہے کہ جمعے کو علی الصبح حماس کے جنگجوؤں اور اسرائیلی سپیشل فورسز یونٹ کے درمیان جھڑپ میں قیدی بنایا گیا ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے ریسکیو آپریشن کا سراغ لگا لیا ہے اور اسرائیلی یونٹ کا سامنا کیا ہے جس کے نتیجے میں آپریشن میں شامل متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔القسام بریگیڈز نے ہلاک ہونے والے قید اسرائیلی سپاہی کی شناخت 25 سالہ سار بروچ کے طور پرکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…