-بھارت ایکسپریس
Mahua Moitra Case Supreme Court Hearing: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈرمہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے لوک سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ انہیں سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بدھ (3 جنوری) کو مہوا موئترا کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے ان کی لوک سبھا کارروائی میں حصہ لینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پرحکم جاری کرنے سے انکارکردیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اس سطح پرمہوا موئترا کی اس عرضی پرکوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکارکرتا ہے، جس میں ان کے ذریعہ لوک سبھا کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی ایم سی لیڈرمہوا موئترا کی دسمبرمیں پارلیمنٹ کی رکنیت چلی گئی تھی۔ لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی نے پیسے لے کرسوال پوچھنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے مہوا موئترا کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔
عدالت نے لوک سبھا سکریٹریٹ سے مانگا جواب
وہیں، سپریم کورٹ نے مہوا موئترا کی عرضی پرلوک سبھا سکریٹریٹ سے جواب مانگا ہے۔ عدالت نے مارچ کے دوسرے ہفتے میں سماعت کی بات کہی ہے۔ مگرمہوا موئترا کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا گیا ہے، جس میں انہیں فی الحال لوک سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے دیا جائے۔ مہوا موئترا کی رکنیت جانے کے بعد سرمائی اجلاس کے دوران تقریباً 150 اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو بھی معطل کیا گیا تھا۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس موضوع پرکافی ہنگامہ بھی کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اورجسٹس دیپانکردتہ کی بینچ نے کہا کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک موضوع لوک سبھا کی کارروائی کا جائزہ لینے کے عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کو تین ہفتوں میں جواب دینا ہوگا اور اس کے بعد عرضی گزاراگر چاہے گا تو اس کے پاس بھی جواب داخل کرنے کا متبادل ہوگا۔ اس معاملے پرآئندہ سماعت 11 مارچ، 2024 کو ہونے والی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…