Wrestlers Protest: ایک طرف سیکڑوں پہلوانوں نے دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے، وہیں دوسری طرف ساکشی ملک نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پر الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لوگ فون کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “برج بھوشن سنگھ کے لوگ میری ماں کو دھمکی آمیز کال کر رہے ہیں۔ ہماری حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ برج بھوشن کے لوگ پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ہمارے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔” فیڈریشن کی منسوخی پر انہوں نے کہا کہ سنجے سنگھ کو فیڈریشن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، اگر دوبارہ نئی فیڈریشن آئی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم حکومت کی جانب سے نئی فیڈریشن کی معطلی کا خیرمقدم کرتے ہیں، برج بھوشن ہم پر جونیئر کھلاڑیوں کے مستقبل کو خراب کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔’
-بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…