-بھارت ایکسپریس
وزیراعظم نریندرمودی بدھ کے روزتھریسورمیں دولاکھ خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے اورایک کلومیٹرطویل روڈ شو کریں گے۔ پچھلے پانچ سالوں میں مودی کا تھریسورکا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم کو لے کرخواتین میں ایک الگ قسم کا جوش دیکھا جا رہا ہے۔ تھریسورمیں مختلف مقامات پروزیراعظم مودی کے پوسٹرلگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی ریاست میں اپنی لوک سبھا انتخابی مہم شروع کرنے کے لئے تیارہے۔
مودی کے ساتھ خواتین کی طاقت
ستمبر 2023 میں خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد بی جے پی کی ریلی، “شریتری شکتی مودککوپم (مودی کے ساتھ خواتین کی طاقت) مہیلا سنگم” کو وزیراعظم کے استقبال کے طورپرپیش کیا جا رہا ہے۔ خواتین نے کہا کہ ہم پی ایم مودی کا انتظارکررہے ہیں۔ ہم جلد ازجلد ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ خواتین نے کہا کہ وزیراعظم دنیا کے مقبول ترین لیڈرہیں۔
بی جے پی کی کیرالہ یونٹ کے زیر اہتمام پروگرام
‘شریتری شکتی مودککوپم’ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا انعقاد بی جے پی کی کیرلا یونٹ نے کیا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین کے ریزرویشن بل کو کامیابی سے پاس کرنے پروزیراعظم نریندر مودی کومبارکباد پیش کی جا سکے۔
-بھارت ایکسپریس
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ دو ایرانی حکام کے مطابق ملاقات ’مثبت‘ تھی۔ مسک…
ٹم پین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے انداز پر…
اجیت دادا نے جو کہا وہ ان کی سوچ اور ان کے ووٹ بینک کے…
راولپنڈی: پاک فوج نے ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کسی بھی…
کانگریس پارٹی نے منی پور میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے…
بلوچستان میں اس وقت بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کئی فوجی…