قومی

Justice BR Gavai to be the next CJI: جسٹس بی آر گوئی ہوں گے اگلے چیف جسٹس، سی جے آئی سنجیو کھنہ نے وزارت قانون کو بھیجی سفارش

Justice BR Gavai to be the next Chief Justice of India: ہندوستان کے چیف جسٹس سنجیوکھنہ نے بدھ (16 اپریل، 2025) کو مرکزی وزارت قانون کوجسٹس بی آرگوئی کواگلا چیف جسٹس مقررکرنے کی سفارش کی۔ وہ 14 مئی 2025 کو ملک کے 52ویں چیف جسٹس کے طورپرحلف لیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس سنجیوکھنہ 13 مئی کو ریٹائرہوں گے۔ بی آرگوئی درج فہرست ذات (شیڈول کاسٹ) سے آنے والے دوسرے چیف جسٹس ہوں گے۔ ان سے پہلے چیف جسٹس کے جی بالا کرشنن بھی درج فہرست ذات سے کے تھے۔

6 ماہ کی ہوگی بی آرگوئی کی مدت

جسٹس بی آرگوئی عہدہ سنبھالنے کے 6 ماہ بعد تک چیف جسٹس رہیں گے اورنومبر2025 میں ریٹائرہوں گے۔ جسٹس بی آرگوئی مہاراشٹر کے امراوتی سے ہیں۔ انہوں نے سال 1985 میں وکیل کے طورپر اپنا کام شروع کیا تھا۔ تب وہ مہاراشٹر کے سابق ایڈوکیٹ جنرل اور بعد میں مہاراشٹرہائی کورٹ کے جج رہے بیرسٹر راجا بھونسلے کے ساتھ کام کرتے تھے۔ بی آرگوئی بامبے ہائی کورٹ میں سال 1987 سے 1990 تک وکالت کرتے رہے۔

بلڈوزر ایکشن پراٹھائے تھے سوال

جسٹس بی آرگوئی کو سال 1992 میں بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ میں مہاراشٹرحکومت کا اسسٹنٹ پلیڈراینڈ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرمقررکیا گیا تھا۔ وہ سال 2003 میں ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے۔ بی آرگوئی سال 2019 میں سپریم کورٹ آئے اور اب چیف جسٹس بننے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال بی آرگوئی نے بلڈوزرایکشن پرسوال اٹھائے تھے۔

جسٹس بی آرگوئی نے پیر (14 اپریل، 2025) کوڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرکی جینتی پرکہا کہ آئین بنانے کے لیے قوم ہمیشہ ان کی شکرگزار رہے گی۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں خطاب کرتے ہوئے، جسٹس گوئی نے کہا، “قوم ہمیشہ ڈاکٹرامبیڈکرکی شکرگزاررہے گی کیونکہ انہوں نے اوران کے ساتھیوں نے آئین کا مسودہ تیارکیا۔ ہندوستان مضبوط، ترقی کررہا ہے اوردنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ ان کا فلسفہ، نظریہ اوروژن ہے جوہمیں متحد اورمضبوط رکھتا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

1 hour ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

2 hours ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

3 hours ago