مہاراشٹر کے قانون سازاسمبلی (ایم ایل سی) الیکشن میں شرد پوار کے ساتھ بڑا کھیل ہوگیا ہے۔ شرد پوار کی پارٹی کے امیدوارجینت پاٹل الیکشن ہارگئے ہیں۔ 11 سیٹوں پرہوئی ووٹنگ میں این ڈی اے نے 9 سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ مہاوکاس اگھاڑی کے کھاتے میں 2 سیٹیں آئی ہیں۔ اس بارایم ایل سی الیکشن میں 12 امیدوار میدان میں تھے۔
پہلے سے ہی خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا کہ کراس ووٹنگ سے کسی نہ کسی کا کھیل بگڑسکتا ہے۔ اب جب نتیجے آگئے ہیں توسب سے بڑا جھٹکا شرد پوارکو لگا ہے۔ سینئر پوارکو یہ جھٹکا کسی اورنے نہیں بلکہ ان کے پرانے اتحادی کانگریس کے اراکین اسمبلی نے دیا ہے۔ ایم ایل سی الیکشن میں کانگریس نے شرد پوار کا کھیل کیسے بگاڑا ہے، آئیے سمجھتے ہیں۔
کانگریس نے اپنے حق میں ڈلوائے 25 ووٹ
کانگریس کے پاس اسمبلی میں کل 37 ووٹ تھے اوراسے جیتنے کے لئے صرف 23 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ اس کے باوجود کانگریس نے محفوظ کارڈ کھیلا۔ کانگریس نے اپنے امیدوارپرگیہ ساتو کے حق میں 25 اراکین اسمبلی سے ووٹ ڈلوائے۔ 25 ووٹوں کی وجہ سے کانگریس کی پرگیہ ساتوآسانی سے الیکشن جیت گئیں۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی باراس کے امیدوارایک چندرکانت ہنڈورے کافی قریبی مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے، اس لئے پارٹی نے اس بارکوئی خطرہ مول نہیں لیا ہے۔
باقی اراکین اسمبلی کی نہیں لی کوئی خبر
کانگریس نے پرگیہ ساتوکے لئے الاٹ 25 اراکین اسمبلی کو چھوڑ کر باقی اراکین اسمبلی کی کوئی خبرنہیں لی۔ انہیں نہ تو کسی کے ساتھ اٹیچ کیا اور نہ ہی ان کے لئے سختی سے ووٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔ ووٹنگ کے دوران کانگریس کے 8-7 اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ابھی تک صرف ایک رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کی پہچان کی گئی ہے۔ حال ہی میں ذیشان نے کانگریس چھوڑکر این سی پی (اجیت پوار) کا دامن تھام لیا تھا۔
سماجوادی اور چھوٹی پارٹیوں کے ووٹ ادھو گروپ کو ملے
کانگریس کی اتحادی سماجوادی پارٹی اوردیگر چھوٹی پارٹیوں کے ووٹ شیوسینا کوملے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، شیوسینا (یوبی ٹی) کے ملند نارویکرکو پہلی ترجیح میں 22 ووٹ ملے، جبکہ ان کے پاس صرف 17 ووٹ ہی تھے۔ سماجوادی پارٹی کے 2 اوردیگرچھوٹی پارٹیوں کے 3 ووٹ ادھو ٹھاکرے کو ہی ملے ہیں۔ شرد پوار کے امیدوارجینت پاٹل کو صرف 12 ووٹ ملے ہیں۔ یہ سبھی اراکین اسمبلی پہلے سے ہی شرد پوار کے ساتھ تھے۔
اجیت پوار کی حمایت میں کراس ووٹنگ؟
مہاراشٹر کے ایم ایل سی الیکشن میں اس باراجیت پوار نے کھیل کردیا ہے۔ بی جے پی نے الیکشن میں 4 امیدواراتارے تھے اوراس کے پاس اپنے امیدواروں کو جتانے کے لئے آزاد اراکین اسمبلی کے ووٹ مکمل تھے۔ اسی طرح شندے گروپ کے پاس بھی اپنے 2 امیدواروں کو جتانے کے لئے دستیاب ووٹ تھے۔ اجیت پوارکے پاس 42 ووٹ ہی تھے اوراسے کل 46 ووٹ چاہئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اجیت پوارکے دوامیدواروں کوکل 47 ووٹ ملے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کے 5 اراکین اسمبلی کی کراس ووٹنگ اجیت پوارگروپ کے حق میں ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…