انٹرٹینمنٹ

Anant Ambani-Radhika Merchant Wedding: اننت-رادھیکا کی شادی میں ایک جیسے آؤٹ فٹ میں نظرآئیں 3 حسینائیں، لُک کاپی یا کچھ اور ہے معاملہ؟

Anant Ambani Radhika Merchant Wedding: کئی ماہ سے جس دن کے لئے پوری دنیا انتظار کررہی تھی، وہ دن بھی آگیا۔ لمبے وقت سے چلنے والے پری ویڈنگ فنکشنس کے بعد آج حتمی طور پر اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی ہے۔ اس گرینڈ ویڈنگ پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سیلبس کا مجمع لگا ہوا ہے۔ ایک ایک کرکے سبھی لوگ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی خوشیوں میں شامل ہونے پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں جب اتنے سارے سیلبس ایک چھت کے نیچے آئے ہیں تو ان کے لُک پر تو دنیا کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔

تین حسیناؤں نے پہنے ایک جیسے لہنگے

ایسے میں اب بالی ووڈ کی تین حسینائیں اپنے لُک کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ یہ تینوں کوئی اورنہیں بلکہ آج کل کی 3 سب سے مقبول سیلیبریٹیزہیں۔ ایک ہیں اداکارہ اننیا پانڈے، دوسری ہیں ان کی بہترین دوست شنایا کپور اورتیسری ہے جھانوی کپورکی چھوٹی بہن خوشی کپور۔ ان تینوں اسٹارس نے ایک جیسے آؤٹ فٹ پہن لئے ہیں، جس کی وجہ سے سبھی لوگ کنفیوزہوگئے ہیں کہ آخرچل کیا رہا ہے؟ ان کی ڈریس کا رنگ تو الگ ہے، لیکن پیٹرن سیم ہے۔

بلاؤز کے ڈیزائن بھی ایک طرح

واضح رہے کہ اننیا پانڈے جہاں پیلے رنگ کے لہنگے میں دکھائی دی ہیں تو وہیں ان کی دوست شنایا کپور نے بالکل ٹھیک ویسا ہی نیلا لہنگا پہن رکھا ہے۔ یہاں تک تو لوگوں کولگا کہ شاید یہ دونوں بہترین دوست ہیں تو انہوں نے اس شادی میں ٹوئننگ کا پلان بنایا ہوگا، لیکن جب خوشی کپوربھی بالکل ایسا ہی لہنگا ہرے رنگ میں پہنے ہوئے نظرآئیں تو سب حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ ان تینوں کے سیکونس لہنگے کودیکھ کرلوگ بھی سوچ میں پڑگئے کہ یہ معاملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کے بلاؤز کے ڈیزائن آگے سے تو الگ ہیں، لیکن پیچھے سے وہ بھی ایک جیسے ہیں۔

ایک طرح کی آؤٹ فٹ کی کیا ہے وجہ؟

دراصل، ان تینوں کے بلاؤز پر Anant’s Brigade لکھا ہوا ہے۔ اب اسے دیکھ کرایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید یہ تینوں ساتھ میں اس شادی میں پرفارمنس دینے والی ہیں اوراس لئے ان  تینوں نے ایک طرح کے آؤٹ فٹس پہن رکھے ہیں۔ اب وہ پرفارمنس کیسے ہوگا، وہ بھی جلد ہی پتہ چل جائے گا کیونکہ شادی کے پل پل اپڈیٹ سامنے آرہی ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

1 hour ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

2 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

2 hours ago