قومی

Punjab: اندرا گاندھی کی طرح امت شاہ کو بھی چکانی ہوگی قیمت، خالصتان حامی امرت پال کی کھلی دھمکی

پنجاب کے امرتسر میں ‘وارث پنجاب ڈے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ کے حامیوں نے اجنالا تھانے پر حملہ کردیا۔ اس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ امرت پال سنگھ کے حامیوں نے تلواروں اور بندوقوں  سے پولیس بیرکیڈس توڑ ڈالے۔ حامی امرت پال سنگھ کے قریبی لوپریت طوفان کی گرفتاری کی مخالفت میں پولیس اسٹیشن کے باہرجمع ہوئے تھے۔

امرت پال سنگھ نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سیاسی مقصد سے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اگروہ ایک گھنٹے میں معاملے کو منسوخ نہیں کرتے ہیں، تو آگے جو کچھ بھی ہوگا، اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دارہوگا… انہیں لگتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے، اس لئے یہ احتجاجی مظاہرہ ضروری تھا۔

وارث پنجاب ڈے کے سربراہ امرت پال سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی جھوٹی خبرپھیلائی جا رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ گرنے کے بعد زخمی ہوئے۔ حقیقت میں ہمارے 12-10 لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ 24 گھنٹے کے اندر طوفان سنگھ کو رہا کیا جانا چاہئے۔ ہم 24 گھنٹے بھی انتظار نہیں کریں گے۔

اندرا گاندھی نے بھی ایسا ہی کیا تھا: امرت پال

امرت پال سنگھ نے کہا کہ ہم خالصتان کے مطالبے کو بے حد پُرامن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس نے کہا، ‘وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ خالصتان تحریک کو نہیں بڑھنے دیں گے۔ میں نے کہا تھا کہ اندرا گاندھی نے بھی ایسا ہی کیا تھا اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اگر وزیر داخلہ ‘ہندو راشٹر’ کا مطالبہ کرنے والوں سے یہی کہتے ہیں تو میں دیکھوں گا کہ کیا وہ وزیرداخلہ بنے رہتے ہیں’۔ اس کے پہلے بھی امرت پال سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا، ‘جو اندرا کے ساتھ ہوا وہی آپ کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:   پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، عبوری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا- ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے

پولیس کمشنر جسکرن سنگھ نے بتایا کہ ابھی جو ایف آئی آر ہوئی ہے، اس کے عوض میں لوگ یہاں آئے اور انہوں نے ہمیں گرفتار شخص (لوپریت طوفان) کی بے گناہی کے کافی ثبوت دیئے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے اور وہ اس معاملے کی جانچ کرے گی۔ وہیں ایس ایس پی امرتسر نے کہا کہ لوپریت طوفان کو چھوڑ دیا جائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

24 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

55 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago