UP Lok Sabha Eleciton 2024: کانگریس کو اب بھی امید ہے کہ اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کا ساتھ ملے گا اوروہ انڈیا الائنس کے پرچم تلے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ یوپی میں کانگریس کے لیڈراور پارٹی کی الائنس کمیٹی کے رکن سلمان خورشید نے بی ایس پی کے ساتھ آنے پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ انگریزی اخباراکنامکس ٹائمس کے مطابق، بی ایس پی کے انڈیا الائنس میں آنے کے سوال پرکہا کہ اعلیٰ قیادت اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت جوڑو نیائے یاترا یوپی میں داخل ہوگی، اس سے پہلے الائنس کی تصویر صاف ہوجائے گی۔
وہیں دوسری جانب، گزشتہ 15 جنوری کواپنے یوم پیدائش کے موقع ایک پریس کانفرنس کے دوران بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے واضح کردیا تھا کہ وہ کسی الائنس میں شامل نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ کانگریس چاہتی ہے کہ یوپی میں بی ایس پی ساتھ آئے تاکہ دلت اورمسلم ووٹ بینک، انڈیا الائنس سے باہرنہ جائے۔
اکھلیش یادو نے بھی کہی بڑی بات
یوم پیدائش کے موقع پرپریس کانفرنس میں مایاوتی نے کہا تھا کہ انڈیا الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشتر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔ ہم کسی الائنس میں نہیں جائیں گے۔ سال 2007 کی طرح ہماری پارٹی لوک سبھا میں بھی بہترنتائج دے گی۔ ہماری پارٹی کی بہترین قیادت ایک دلت کے ہاتھ میں ہے۔ الائنس کرنے پرہمارا ووٹ تو انہیں مل جاتا ہے، مگران کا ووٹ خاص طورپراعلیٰ طبقے کا ووٹ ہمیں نہیں ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے سماجوادی پارٹی کو سونپی 28 سیٹوں کی فہرست، آج پھر ہوگی دونوں پارٹیوں کے درمیان میٹنگ
اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے جب یہ سوال کیا گیا ہے کہ کیا آپ چاہتے تھے کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی بھی انڈیا الائنس میں شامل ہوں تو انہوں نے کہا کہ 2019 میں سماجوادی پارٹی کی کوشش تھی کہ بی ایس پی لیڈرمایاوتی وزیراعظم بنیں، اسے سوچ کرہی الائنس بنایا گیا تھا، کبھی کبھی کچھ چیزیں قسمت پرہوتی ہیں۔ کبھی کبھی قسمت ساتھ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پورا ملک جانتا تھا کہ یہ الائنس اس لئے ہوا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی کرسی پربیٹھیں، سماجوادی پارٹی نے ان کا پورا ساتھ دیا، پوری مدد کی، جو زیرو (صفر) پرتھے، انہیں 10 سیٹوں پرجیت حاصل ہوئی۔
جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے…
جی ایس ٹی کونسل نے پاپ کارن پر ٹیکس کے حوالے سے بھی وضاحت دی…
پی ایم مودی نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی…
دراصل یہ معاملہ تلنگانہ اسمبلی میں سنجیدہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ریونتھ ریڈی…
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی…
جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان ایک غیر معمولی ملک ہے کیونکہ یہ ایک تہذیب…