بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن کے لئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی ضمن میں بدھ کے روز کانگریس اورسماجوادی پارٹی کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کے لیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو، جاوید علی پہنچے۔ وہیں کانگریس کی طرف یوپی یونٹ کے صدراجے رائے موجود رہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، کانگریس نے سماجوادی پارٹی کے مطالبہ کے مطابق انہیں 28-20 سیٹوں کی فہرست سونپ دی ہے۔
یوپی میں کانگریس 28-20 سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے۔ کانگریس نے یہ لسٹ 2009 لوک سبھا الیکشن کے نتائج کی بنیاد پر بنائی ہے۔ سال 2009 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس نے یوپی سے 21 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس کے علاوہ کانگریس ان سیٹوں پربھی دعویٰ کر رہی ہے، جو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے روٹ میں آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس نے لکھنؤ، مرادآباد، فیروزآباد، بریلی، لکھیم پور کھیری، دھورہرا، اناؤ، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، کانپور، اکبرپور، جھانسی، بارہ بنگی، فیض آباد، بہرائچ، شراوستی، گونڈہ، ڈومریاگنج، مہاراج گنج اور کشی نگر سیٹ مانگی ہے۔ سال 2009 میں ان سبھی سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے جیت درج کی تھی۔
کانگریس نے تیار کیا یہ منصوبہ؟
اس کے علاوہ کانگریس ان سیٹوں پرتیاری کر رہی ہے، جو سیٹیں راہل گاندھی کی یاترا کے دوران کورہوں گی۔ اس میں وارانسی، الہ آباد، آگرہ، متھرا، میرٹھ، علی گڑھ اورشاہجہاں پورشامل ہیں۔ کانگریس نے مسلم اکثریتی سیٹوں، دلت ووٹ بینک والے لوک سبھا حلقوں پراپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ ان سیٹوں پرسماجوادی پارٹی کے تال میل کرکے انتخابی میدان میں اترے۔ انگریزی اخباراکنامکس ٹائمس کے مطابق، جمعرات کو دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اورمیٹنگ ہوسکتی ہے۔ اس میں سیٹ شیئرنگ کو حتمی شکل دینے کی کوشش ہوگی۔
کانگریس کو بی ایس پی کے ساتھ آنے کی امید
کانگریس کو اب بھی امید ہے کہ اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کا ساتھ ملے گا اوروہ انڈیا الائنس کے پرچم تلے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ یوپی میں کانگریس کے لیڈراور پارٹی کی الائنس کمیٹی کے رکن سلمان خورشید نے بی ایس پی کے ساتھ آنے پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ انگریزی اخباراکنامکس ٹائمس کے مطابق، بی ایس پی کے انڈیا الائنس میں آنے کے سوال پرکہا کہ اعلیٰ قیادت اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت جوڑو نیائے یاترا یوپی میں داخل ہوگی، اس سے پہلے الائنس کی تصویر صاف ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…