قومی

Lok Sabha Election 2024 Exit Poll: بی جے پی کی ہیٹ ٹرک یا انڈیا الائنس کی بنے گی حکومت؟ دیکھئے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا سب سے بڑا ایگزٹ پول

لوک سبھا الیکشن 2024 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی اب 4 جون کونتائج کا انتظارشروع ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے آج ایگزٹ پول 2024 کے نتائج سامنے آئیں گے۔ ایگزٹ پول کے نتائج سے کافی حد تک تصویرواضح ہوجائے گی کہ 2024 میں کس کی حکومت بننے والی ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے کئے گئے ایگزٹ پول کے نتائج کچھ ہی دیرمیں سامنے آجائیں گے۔

فلودی سٹہ بازار نے کیا یہ بڑا دعویٰ

انتخابی نتائج سے پہلے پورے ملک میں سٹہ بازار کافی سرگرم ہیں، کوئی این ڈی اے کو سبقت تو کوئی انڈیا الائنس کی جیت کو دکھا رہا ہے۔ فلودی سٹہ بازار میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ این ڈی اے کو 253 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی کو 209 سیٹیں جیتنے کا اندازہ ہے اور کانگریس کو 117 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

ایگزٹ پول سے پہلے ملیکا ارجن کھڑگے کا بڑا دعویٰ

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے ساتھ اپوزیشن پارٹیوں کے انڈیا الائنس کے لیڈران کی میٹنگ ہفتہ (یکم مئی) کو ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ہم نے کم ازکم ڈھائی گھنٹے تک کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر ہم نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم آج ایگزٹ پول پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ہم سچائی بتانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کم ازکم 295 سے زیادی سیٹیں جیت رہی ہے۔ یہ عوام کا سروے ہے۔

ایگزٹ پول ڈبیٹ میں شامل ہوں گی سبھی پارٹیاں

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایا کہ انڈیا الائنس پارٹیوں کے سبھی لیڈران نے میٹنگ کی اور فیصلہ کیا کہ ایگزٹ پول پر بی جے پی اور اس کے ایکوسسٹم کا پردہ فاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول پرتبادلہ خیال کرنے کے بعد سبھی نے ایک فیصلہ لیا ہے کہ انڈیا الائنس کی سبھی پارٹیاں آج شام ٹیلی ویژن پر ایگزٹ پول بحث میں حصہ لیں گی۔

  بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago