بین الاقوامی

Wife of the Vietnamese Ambassador to Pakistan: پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی ’لاپتہ‘ اہلیہ کو تلاش کرلیا گیا، شوہر کے ہمراہ گھر روانہ

پڑوسی ملک پاکستان میں سفیروں  کے خاندان کی سیکورٹی کا معاملہ مسلسل سوالوں کے گھیرے میں رہا ہے۔ ایک بار پھر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ویتنام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی ہے، التبہ انہیں بازیاب کرلیا گیا  ہے۔دراصل اسلام آباد میں تعینات ویتنام کے سفیر کی گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ اہلیہ پولیس نے تلاش کرکے ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پولیس کو جلد ان کی تلاش یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں۔واضح رہے کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کےلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔پولیس نے ویت نام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ تاہم اب اسلام آباد پولیس نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کاپتہ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں جنہیں ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago