اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ملک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی امریکی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرے گا۔ انہوں نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ ٹرمپ کے فیصلے ان کے لیے سنگین نتائج لے کر آئیں گے۔
دنیا کی طویل ترین زمینی سرحد کا اشتراک کرنے والے پرانے اتحادیوں کے بیچ بگڑتے تعلقات کے درمیان ٹروڈو نے کہا کہ وہ 155 بلین کینیڈین ڈالر (107 بلین امریکی ڈالر) مالیت کے امریکی سامان پر ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کناڈائی وزیراعظم نے کہا کہ 30 بلین کینیڈین ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف منگل سے لاگو ہوں گے (اسی دن ٹرمپ کے ٹیرف بھی لاگو ہوں گے) اور 125 بلین کینیڈین ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 21 دنوں میں ٹیرف لگایا جائے گا۔
ٹروڈو کا یہ اعلان ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد اور چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ حالانکہ، کینیڈا کے توانائی کے وسائل پر صرف 10 فیصد ہی ٹیرف لگایا جائے گا۔
امریکی صدر کے فیصلے سے تجارتی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی ترقی کو سست کر سکتا ہے اور افراط زر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔
کینیڈا کے لیڈر نے کہا کہ ٹیرف میں امریکی بیئر، شراب اور بوربن کے ساتھ ساتھ پھلوں اور پھلوں کے جوس بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کی آبائی ریاست فلوریڈا کا اورنج جوس بھی شامل ہو گا۔ کینیڈا لباس، کھیلوں کے سامان اور گھریلو آلات سمیت کئی اشیاء کو ٹارگیٹ کرے گا۔
ٹروڈو نے کہا کہ آنے والے ہفتے کناڈائی لوگوں کے لیے مشکل ہوں گے لیکن ٹرمپ کے اقدامات سے امریکیوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ٹروڈو نے کناڈائی لوگوں کو کینیڈین مصنوعات خریدنے اور امریکہ کی بجائے اپنے ملک میں چھٹیاں گزارنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کے لیے نہیں کہا تھا، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا، ’’کینیڈا کے خلاف ٹیرف آپ کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دے گا، جس سے ممکنہ طور پر امریکی آٹو اسمبلی پلانٹس اور دیگر مینوفیکچرنگ مراکز بند ہو جائیں گے۔ اس سے مہنگائی بھی بڑھے گی، جس میں گروسری اسٹور پر کھانا اور پمپ پر ایندھن بھی شامل ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
ورلڈ بک فیئر-2025 کے موقع پر، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر…
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایگل گروپ بنایا ہے۔ یہ گروپ انتخابات پر گہری نظر…
ابھیشیک شرما نے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف سنچری…
محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 فروری کے درمیان کئی ریاستوں میں ہلکی بارش کا…
فلمساز بونی کپور کی زیرقیادت Bayview بھوٹانی فلم سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کہ اس منصوبے…
اسرائیلی فوج نے 21 جنوری کو جنین میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا،…