-بھارت ایکسپریس
Amit Shah Claim on 2024 Loksabha Election: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (قومی جمہوری اتحاد) 2024 میں بھی حکومت بنائے گی اور نریندر مودی مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک تقریب میں کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد تین اہم موضوعات جموں وکشمیر، شمال مشرق اور نکسلی مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے بعد کسی بھی غیرملکی طاقت نے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی ہمت نہیں کی ہے۔
عوام طے کرے گی کون ہوگا اگلا وزیراعظم
امت شاہ نے کہا، ‘عوام طے کرے گی کہ کون ملک کا آئندہ وزیراعظم ہوگا۔ میں نے ملک کے سبھی حصوں کا دورہ کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ بی جے پی آئندہ حکومت بنائے گی اور نریندر مودی مسلسل تیسری بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔’
امت شاہ نے کیا یہ بڑا دعویٰ
امت شاہ نے مزید کہا کہ 1970 کے بعد پہلی بار ہوگا جب وزیرعظم کو مسلسل تیسری مدت کار کے لئے مینڈیٹ ملے گا۔ امت شاہ نے جب 2024 کے الیکشن میں این ڈی اے کو ملنے والی سیٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ 2019 میں ملی سیٹوں سے زیادہ ہوگی۔ انہوں نے ملنے والی کل سیٹ کے بارے میں بھی بتایا۔ امت شاہ نے کہا، ‘ہمیں (بی جے پی) 303 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔’
ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو نے بی جے پی-کانگریس سے بنائی دوری
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کو سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اکیلے ہی 303 سیٹیں ملی تھیں۔ جبکہ این ڈی اے اتحاد کو 350 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں گزشتہ روز جمعہ کو 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے بڑا اعلان کیا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں کانگریس اور بی جے پی سے دوری بنا کر رکیھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے علاقائی جماعتوں سے بات چیت کرنے کے اشارے دیئے۔ اسی کے ساتھ اب عظیم اتحاد کے بعد ایک اور نئے مواقع کے بعد ایک اور اتحاد بن رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…
NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…
پرائیویٹ ایکویٹی (PE) اور وینچر کیپیٹل (VC) فنڈز نے نومبر 2024 میں ملک میں مجموعی…
رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی نئی بلندی کو چھو گئی ہے۔…
سال 2024 میں، ہندوستان نے 129 بلین ڈالر کے ساتھ ترسیلات زر (منی ریمیٹنس) وصول…
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا…