قومی

Weather Update: دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش سے موسم ہوا خوشگوار، گجرات میں اولے گرے، جانئے آج کیسا رہے گا موسم؟

weather update: دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے۔ دیر رات بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں تھوڑی گراوٹ آئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی ہے کہ شمالی ہندوستان میں ہلکی سے تیز بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی ریاستوں میں بارش کے ساتھ اولے بھی دیکھنے کو ملی اور آگے بھی ہونے کا امکان ہے۔ دہلی اور این سی آر کے علاقوں کے علاوہ گجرات کے تاپی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

اترپردیش، گجرات، بہار، راجستھان، تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے مارچ کے مہینے میں ہی گرمی کا ستم دیکھنے کو مل رہا تھا۔ اب اس بارش کے بعد موسم کے خوشگوار ہونے سے گرمی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو ہلکی سردی بھی محسوس ہو رہی ہے۔

20 مارچ تک موسم رہ سکتا ہے خوشگوار

بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی تھی کہ آنے والے 5 دنوں تک بارش، تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ دہلی-این سی آر میں بھی 17 سے 20 مارچ تک بارش کے آثار بنے رہیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ کے روز بادل چھائے رہیں گے۔ کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم از کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 19 مارچ کو بھی بارش ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم ازکم درجہ حرارت 16 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔’

دہلی میں پہلی بار درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.4 ڈگری رہا۔ یہ معمول کے مطابق ہے۔ وہیں کم از کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری رہی۔ یہ معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ دارالحکومت دہلی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 ڈگری کی گراوٹ ہوسکتی ہے۔

ان ریاستوں میں موسم ہوا خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق، آندھرا پردیش، تلنگانہ، اوڈیشہ میں بارش ہونے سے موسم میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، گجرات، مدھیہ پردیش اور پنجاب میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

10 minutes ago