بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election Date 2024: الیکشن کمیشن کے ذریعہ آج لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی آج ہوئی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنرراجیو کماراورنئے کمشنر گیانیش کماراورسکھبیرسنگھ سندھو وگیان بھون میں موجود رہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارنے بتایا کہ ملک میں الیکشن 7 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو کرائی جائے گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 13 مئی کو چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ پانچویں مرحلے کے لئے 20 مئی کو ووٹنگ کرائی جانی ہے۔ چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی جبکہ یکم جون کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کرائی جائے گی۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
7 مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ
پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل ملاکر 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام 94 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ کرائی جائے گی۔ پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔ اس دوران 8 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے 49 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ چھٹے مرحلے کے دوران 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دن ملک کے سات ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ساتویں اورآخری مرحلے کے لئے یکم جون کو 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ تمام مرحلوں پر ووٹنگ کے بعد 4 جون کو نتائج آئیں گے۔
2100 سے زیادہ آبزرور ہوں گے تعینات: الیکشن کمیشن
چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے کہا کہ الیکشن کے لئے 2100 سے زیادہ جنرل، پولیس اوردیگر آبزروروں کو تعینات کیا جا رہا ہے، وہ کمیشن کی آنکھ اورکان ہوں گے تاکہ انتخابات کے لالچ اورخوف سے پاک انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے اورسب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ یہ آبزرورمواقع کی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…