بھارت ایکسپریس۔
Ajay Pratap Singh Resigns: لوک سبھا الیکشن سے پہلے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اجے پرتاپ سنگھ نے ہفتہ (16 مارچ) کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اجے پرتاپ سنگھ لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد اب وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔
اجے پرتاپ سنگھ سیدھی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی سے دعویداری کر رہے تھے، لیکن بی جے پی نے سیدھی لوک سبھا سیٹ سے ڈاکٹرراجیش مشرا کوٹکٹ دیا ہے۔ اجے سنگھ 2018 میں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھے۔ ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض راجیہ سبھا رکن اجے پرتاپ سنگھ نے کارکنان کونظراندازکرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کوبھیجا ہے۔
سیدھی سے لڑیں گے الیکشن
اجے پرتاپ سنگھ اب سیدھی لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑسکتے ہیں۔ اجے پرتاپ سنگھ کا استعفیٰ بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد اجے سنگھ نے کہا، ”سیاست میرے لئے خدمت کا ذریعہ ہے، پیسے جمع کرنے کا ذریعہ نہیں، لیکن اب حالات ایسے بن گئے ہیں کہ میرا بی جے پی میں رکنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے میں اب پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں: Bollywood Singer Anuradha Paudwal join BJP: بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال بی جے پی میں شامل
آرایس ایس سے وابستہ رہے اجے پرتاپ سنگھ نے کہا، میں ذات پات پرمبنی سیاست میں یقین نہیں کرتا ہوں، لیکن جمہوریت میں سبھی ذات برادری کی شراکت ہو۔ میں اس پریقین رکھتا ہوں۔ سبھی پارٹیوں کو بھی اس کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ آخر وہ کس بات سے ناراض ہیں تو انہوں نے کہا کہ بہت موضوع ہیں۔ باتیں لمبے وقت سے چل رہی ہیں۔ سوالوں کے جواب نہیں مل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…