قومی

Lok Sabha Elections 2024: راہل گاندھی نے آٹا،دال اور تیل کی قیمتیں شیئرکیں،کہا ایک جھٹکے میں ختم کریں گے غربت

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہم وطنوں سے بڑا وعدہ کیا ہے۔ جمعرات (11 اپریل 2024) کو عید الفطر کے موقع پر، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آٹے، دالوں اور تیل کی قیمتیں شیئر کیں۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کانگریس کی گارنٹی ہے کہ وہ غریب خاندانوں کی خواتین کو ہر سال ایک لاکھ روپے دے گی۔کانگریس کے سابق صدر کے پوسٹ کے مطابق، “اس کمر توڑ مہنگائی میں، ریکارڈ توڑ بے روزگاری عام لوگوں کے لیے ایک دوہرا دھچکا ہے۔ یہ آج ملک کے لیے دو سب سے بڑے مسائل ہیں۔ میڈیا ان کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے”۔ میڈیا  ‘مودی کی بات’ دکھا کر مدعے کی بات کو چھپا رہا ہےاور یہ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ بی جے پی حکومت کی سچائی عوام کے سامنے نہ آئے، نریندر مودی اپنا ‘رپورٹ کارڈ’ ملک سے چھپا رہے ہیں، جس میں وہ ناکام رہے ہیں۔اور عاوام اب ان کی کلاس لگانے کو تیار بیٹھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہم غریب “خاندان کی خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے یعنی 8500 روپے ماہانہ دے کر، ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔یہ کانگریس کی گارنٹی ہے۔

غربت کو ایک ہی جھٹکے میں مٹائیں گے – راہل گاندھی کا دعویٰ

راہل گاندھی کی اس پوسٹ کے ساتھ 56 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا، جس میں وہ راجستھان کے بیکانیر میں ایک جلسہ عام کے دوران یہ کہتے ہوئے نظر آئے – ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے؟ 90 فیصد لوگ کہیں گے کہ بے روزگاری ہے، دوسرے لوگ مہنگائی کا نام لیں گے۔ اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں تو ہر سال ایک لاکھ روپے (ہر ماہ آٹھ ہزار پانچ سو روپے) آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آتے رہیں گے اور ہم ایک ہی جھٹکے سے ہندوستان سے غربت کا خاتمہ کر دیں گے۔ مزے کی بات سنو… ہم اس رقم کو اس دن تک دیتے رہیں گے جب تک آپ غربت کی لکیر عبور نہیں کر لیتے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

22 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

25 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

1 hour ago