قومی

Narendra Modi-Indian Gamers Meet: جب گیمر سے ملے وزیر اعظم مودی، کہا۔ میں بال کلر کرکے کرتاں ہوں سفید ، جانئے پھر کیا ہوا

انتخابی موسم کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سرکردہ گیمرزسے ملاقات کی ہے۔ اس دوران اس نے سات گیمرز کے ساتھ کچھ ویڈیو گیمز بھی کھیلے اور ان کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا۔

وزیر اعظم مودی اور ان گیمرز کے درمیان ملاقات سے متعلق ایک ویڈیو جمعرات (11 مارچ 2024) کو نیوز ایجنسی اے این آئی نے شیئر کیا تھا۔ دو منٹ 37 سیکنڈز کے اس کلپ میں ایک لمحہ ایسا بھی دیکھا گیا جب وہ مزاحیہ لہجے میں گیمرز کو کہتے نظر آئے کہ میں اپنے بالوں کو رنگ کر کے سفید کرتا ہوں۔

نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کچھ گیمرز گھبرا گئے!

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ گیمرز کافی پرجوش نظر آئے۔ ایک گیمر نے نریندر مودی سے کہا، “میرا دل دھڑک رہا ہے!” وزیر اعظم نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہونے دو۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اپنا تجربہ بتاتے ہوئے پائل دھرے نے کہا – ہمیں تو احساس تک نہیں تھا کہ ہماری عمروں میں اتنا بڑا فرق ہے۔ ایک اور گیمرنے کہا، “پی ایم  سے بات کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم خاندان کے کسی فرد سے بات کر رہے ہیں۔”

گفتگو کے دوران گیمرز نے یہ بھی بتایا کہ گیمنگ سیکٹر نے سال 2019 میں زور پکڑا ہے۔ ہمارے افسانوں سے جڑے کئی گیمز بھی بن چکے ہیں اور حکومت گیمرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہے۔ اس پر وزیر اعظم نے پوچھا، “اچھا، سب کچھ میرے اقتدار میں آنے کے بعد ہی ہوا ہے!” وزیر اعظم  مودی کے گیمنگ کے تجربے پر، ایک گیمر نے اے این آئی کو بتایا – نریندر مودی  بہت تیزی سے گیم کھیل رہے تھے۔ اگر میں اپنے والد کو بھی سکھاتا ہوں تو ان کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا۔ وہ پہلی کوشش میں اتنا اچھا نہیں کھیل پائے۔

کن ہندوستانی کھلاڑیوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی؟

انیمیش اگروال، نمن ماتھر، متھلیش پاٹنکر، پائل دھارے، تیرتھ مہتا، گنگادھر اور انشو بشت۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

7 minutes ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

18 minutes ago

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

25 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

32 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

58 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

1 hour ago