قومی

Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: یوپی کی 8 سیٹوں پر ووٹنگ شروع، تمام بوتھوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس مرحلے میں آٹھ سیٹوں کے لیے کل 91 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اپیل کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات -2024 کے دوسرے مرحلے میں آج معزز ووٹرز سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ،آپ کا ہر ووٹ ملک کا سنہرٰی مستقبل بنانے میں فیصلہ کن ہے۔ پہلے متدان، پھر جلپان!

اترپردیش لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج 26 اپریل کو ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مغربی یوپی کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں امروہہ، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ اور متھرا میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں آٹھ نشستوں کے لیے کل 91 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 10 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ان آٹھ میں سے سات سیٹوں پر بی جے پی کا کنٹرول تھا۔ امروہہ سیٹ سے بی ایس پی کے دانش علی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مغربی یوپی کی ان آٹھ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بار سب سے زیادہ امیدوار گوتم بدھ نگر اور متھرا لوک سبھا سیٹوں پر ہیں۔ ان دونوں نشستوں پر 15-15 امیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ سب سے کم امیدوار یوپی کی بلند شہر لوک سبھا سیٹ پر ہیں جہاں سے صرف چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ ان کے علاوہ امروہہ سیٹ سے 12، علی گڑھ سے 14، میرٹھ سے 8، باغپت سے 7 اور غازی آباد لوک سبھا سیٹ سے 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسرے مرحلے میں لوک سبھا کی آٹھ سیٹوں پر کل 1,67,77,198 ووٹر ہیں جن میں 90,26,051 مرد اور 77,50,356 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 791 ووٹرز تیسری جنس کے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں کئی تجربہ کار لیڈروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ان میں متھرا سیٹ سے بی جے پی ایم پی ہیما مالنی میدان میں ہیں، جو لگاتار دو بار ایم پی رہ چکی ہیں۔ اس بار وہ ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے آئی ہیں کانگریس نے اس سیٹ سے مکیش دھنگر کو ٹکٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج، 7 بجے شروع ہوگی ووٹنگ

وہیں بی جے پی کے ایم پی ڈاکٹر مہیش شرما اور ایس پی کے مہیندر ناگر گوتم بدھ نگر سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں، جب کہ بی ایس پی سے راجندر سولنکی میدان میں ہیں۔ میرٹھ سیٹ سے بی جے پی کے ارون گوول جیسے نام شامل ہیں۔ دریں اثنا، ایم پی دانش علی، جنہوں نے بی ایس پی کو امروہہ سیٹ پر کامیابی دلائی، اب کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں اور کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

40 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

47 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago