Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: ملک کی 13 ریاستوں کے 89 پارلیمانی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں،ووٹنگ یا حق رائے دہی کا استعمال یہ کسی بھی جمہوری نظام والے ملک میں اہمیت کا حامل ہے ،ملک کے باشندے ہونے کے ناطے اور ذمہ دار شہری کے طور پر ہر کسی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کل سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار ہا یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔ الیکشن کمیشن کے علاوہ قوم و ملت کے مذہبی رہنماؤں ، دانشوران اورسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی بارہا یہ اپیل کی گئی ہے ہر حال میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔
آج یعنی 26 اپریل 2024 کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں ،اور پہلے مرحلہ کے تحت 19 اپریل کو بھی ووٹ ڈالے گئے تھے اوراتفاق سے 19 اور 26 اپریل یعنی تواریخ جمعہ کے روز ہو گئی ہے،جبکہ بقیہ پانچ مراحل کے انتخابات دیگر ایام میں ہیں۔ مذہب اسلام میں جمعہ کی اہمیت اور فضائل ہیں اوراسے دیگر ایام پر فوقیت بھی حاصل ہے، لہذا تمام حق رائے دہندگامن سے یہ ایپل کی گئی ہے کہ جمعہ کی اہمیت اور اس کے فضائل کے مد نظر اول وقت میں اپنے پولنگ مراکز پر جاکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ جمعہ کے وقت اطیمان سے اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں ۔ اگر کسی وجہ سے صبح کے وقت میں ووٹنگ نہ کرپائیں تو نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پولنگ بوتھ پر جاکر ووٹ کا استعمال کریں ۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: دوسرے مرحلے کے لیے آج 7 بجے شروع ہوگی ووٹنگ
اگر آپ پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاروں کا حصہ ہیں اور نماز جمعہ کا وقت آگیا ہےاوراسی وقت قریب کی مسجد میں نماز جمعہ کا وقت ہوگیا ہے توکوشش کریں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور پھردوسرے محلہ کی مسجد میں جاکر نماز جمعہ اداکریں ۔ کیونکہ ووٹ کا صحیح استعمال نہ صرف آپ کے پارلیمانی حلقہ بلکہ ملک اور قوم کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لئے کسی سنگ میل سے کم ثابت نہ ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…