قومی

Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: دوسرے مرحلے کے لیے جاری ہے ووٹنگ، جانئے کس سیٹ سے کون لڑ رہا ہے الیکشن

Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ 26 اپریل کو صبح 7 بجے شروع ہوا۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UTs) کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان مقامات پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سرفہرست دعویداروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس شامل ہیں۔ کئی علاقائی پارٹیوں نے بھی 89 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ووٹنگ میں نمایاں امیدواروں میں راج ناندگاؤں سے بھوپیش بگھیل، بنگلورو دیہی سے ڈی کے سریش، بنگلورو نارتھ سے شوبھا کرندلاجے، بنگلورو ساؤتھ سے تیجسوی سوریا، مانڈیا سے ایچ ڈی کمارسوامی، وائناڈ سے راہل گاندھی، پتھانامتھٹّا سے انل انٹونی ترواننت پورم سے ، ششی تھرور اور راجیو چندر شیکھر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں لڑنے والے امیدواروں میں جودھپور سے گجیندر سنگھ شیخاوت، جالور سے ویبھو گہلوت، متھرا سے ہیما مالنی، میرٹھ سے ارون گوول شامل ہیں۔

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں بہار کی تین سیٹوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ اور بھاگلپور پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی راج ناندگاؤں، مہاسمند اور کانکیر سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ مدھیہ پردیش کی ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا سیٹوں پر لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں۔ مہاراشٹر کی بلڈھانا، اکولا، امراوتی، وردھا، یاوتمال واشیم، ہنگولی، ناندیڑ اور پربھنی سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں راجستھان کی ٹونک-سوائی مادھوپور، اجمیر، پالی، جودھ پور، باڑمیر، جالور، ادے پور، بانسواڑہ، چتوڑ گڑھ، راجسمند، بھیلواڑہ، کوٹا، جھالاواڑ-باراں لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ مغربی بنگال کی دارجلنگ، رائے گنج اور بلورگھاٹ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اتر پردیش کے امروہہ، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: نوئیڈا میں نہیں ملے گی شراب اور بنگلورو-کوچی میں بینک بند، جانئے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے سے پہلے کہاں اور کیا انتظامات کیے گئے ہیں

دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی ریاست کیرلہ کی تمام سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کرناٹک کی اُڈپی، چکمنگلور، ہاسن، جنوبی کنڑ، چتردرگ، تمکور، مانڈیا، میسور، چامراج نگر، بنگلورو رورل، بنگلورو نارتھ، بنگلورو سنٹرل، بنگلورو ساؤتھ، چکبلا پور، کولار سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

10 minutes ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

15 minutes ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

35 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

56 minutes ago

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

2 hours ago