بین الاقوامی

Israeli PM leaves for US: اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ روانہ، وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی لیڈر، جانئے کیا ہے اس کا معنی

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دوبارہ انٹری کے بعد ٹرمپ کی کسی غیر ملکی لیڈر سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق واشنگٹن جانے کے لیے ’ونگ آف زیون‘ طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ امریکی دارالحکومت میں ان کی ملاقاتوں میں ’اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم، حساس مسائل‘ پر بات ہوگی۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کرنے والے وہ پہلے غیر ملکی لیڈر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی امریکی اتحاد کی طاقت کا ثبوت ہے۔ یہ ہماری ذاتی دوستی کی مضبوطی کا بھی ثبوت ہے۔

نیتن یاہو نے کہا، ’’ہم نے جنگ میں جو فیصلے کیے، انہوں نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ پہلے ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے فیصلوں اور ہمارے فوجیوں کی ہمت نے دوبارہ نقشہ کھینچا ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ مل کر کام کریں گے، ہم اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔‘‘

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ہم سلامتی کو مضبوط بنا سکتے ہیں، امن کا دائرہ وسیع کر سکتے ہیں اور طاقت کے ذریعے امن کے ایک شاندار دور کو حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

بتا دیں کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت شروع ہونے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالی معاہدے کی شرائط کے مطابق معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں دن یعنی اگلے پیر سے شروع ہونے چاہئیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 19 جنوری سے نافذ ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک چار مرتبہ قیدیوں کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ اس میں حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے جس کے بدلے میں یہودی ریاست نے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Weather Update: دہلی-این سی آر اور یوپی میں ہوگی بارش، آئی ایم ڈی دی بڑی جانکاری

محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 فروری کے درمیان کئی ریاستوں میں ہلکی بارش کا…

40 minutes ago

Greater Noida: فلم سٹی کے لے آؤٹ پلان کو ملی Yeida کی منظوری

فلمساز بونی کپور کی زیرقیادت Bayview بھوٹانی فلم سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کہ اس منصوبے…

1 hour ago

Rahul on Ayodhya Murder Case: ایودھیا میں دلت لڑکی کے قتل پر راہل گاندھی نے حکومت کو گھیرا

کانگریس لیڈر اور رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایودھیا میں ایک دلت…

2 hours ago