قومی

Lok Sabha Election 2024: بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر لگے گی مہر، دہلی میں آج ہوگی انڈیا الائنس کی میٹنگ

لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ کئی سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کا اعلان بھی کرنا شروع کردیا ہے، لیکن بہارمیں ابھی نہ توکسی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی سیٹ شیئرنگ فائنل ہوسکی ہے۔ اسی ضمن میں انڈیا الائنس کی میٹنگ آج دہلی میں ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اورکانگریس کے علاوہ الائنس میں شامل پارٹیوں کی میٹنگ پیرکے روز (18 مارچ) کو دہلی میں  ہونے والی ہے۔ کانگریس اورآرجے ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرآج مہربھی لگ سکتی ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اب انڈیا الائنس سیٹوں کی تقسیم میں تاخیرنہیں کرنا چاہتی ہے۔

بہارمیں لوک سبھا کی 40 سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس 10 سیٹوں کے لئے آرجے ڈی پردباؤ بنا رہی ہے، لیکن آرجے ڈی سات یا آٹھ سیٹ سے زیادہ دینے کو تیار نہیں نظرآرہی ہے۔ دوسری طرف، لیفٹ پارٹیاں بھ ہیں، جوکم ازکم پانچ سیٹیں چاہتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم فائنل کرنے کے بعد (20 مارچ) کو بہارکی راجدھانی میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

14 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

51 minutes ago