قومی

Bihar Nitish Cabinet Expansion: نتیش کابینہ کی توسیع کے بعد بی جے پی میں گروپ بازی تیز، ناراض 12 اراکین اسمبلی نے کی میٹنگ

Bihar Nitish Kumar Cabinet Expansion: بہارمیں نتیش کمار کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی میں گروپ بازی تیز ہوگئی ہے۔ کئی اراکین اسمبلی ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ناراض 12 اراکین اسمبلی نے الگ سے میٹنگ بھی کی ہے۔ یہ میٹنگ بی جے پی ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پرہوئی تھی۔ اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت بنانے میں اراکین اسمبلی کا کردار ہوتا ہے، لیکن انہیں ان کے مطابق جگہ نہیں ملی ہے۔

دربھنگہ کے علی نگرکے ایم ایل اے مشری لال یادو کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل میں اراکین اسمبلی کا کردار اہم ہوتا ہے، لیکن 15 میں سے 9 اراکین اسمبلی کو ہی وزیربنایا گیا ہے۔ وہیں 6 ایم ایل سی کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے، جس سے اراکین اسمبلی میں ناراضگی ہے۔ حالانکہ مشری لال یادو کی بات کریں تو فلورٹسٹ کے دوران بھی ان کے بغاوت کی بات سامنے آئی تھی۔ کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی پھرسے اپنی ناراضگی کا اظہارکررہے ہیں۔

بہارکابینہ میں 21 نئے چہروں کو کیا گیا شامل

بہارکابینہ کی توسعی 14 مارچ کو ہوئی، جس میں 21 نئے چہروں کے ساتھ کل 30 وزیربنائے گئے، جس کے بعد اتواریعنی 16 مارچ کو ناراض اراکین اسمبلی کی میٹنگ صاحب گنج ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پرہوئی۔ راجو سنگھ نے ناراض اراکین اسمبلی کے ساتھ ڈنرکا پروگرام رکھا تھا، جس میں کل 12 اراکین اسمبلی شامل ہوئے۔

بہارمیں کن کن لوگوں نے وزیرعہدے کا حلف

بہارمیں وزیرعہدے کا حلف لینے والوں میں رینو دیوی، منگل پانڈے، نیرج کمارببلو، نتیش مشرا، لیشی سنگھ، نتن نوین، دلیپ جیسوال، سنتوش سنگھ، جنک رام، کیدار پرساد گپتا، ہری سہنی، کرشنا نند پاسوان اورسریندرمہتا شامل ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago