قومی

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی کا ماسٹر اسٹروک، مہوا موئترا کے خلاف شاہی فیملی کی راج ماتا کو میدان میں اتارا

Lok Sabha Election 2024: آئندہ لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی نے اتوار (24 مارچ) کوامیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کردی۔ فہرست میں 111 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے مغربی بنگال کی کرشنا نگر سیٹ سے راج ماتا امرتا رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہ ٹی ایم سی لیڈرمہوا موئترا کو ٹکردیں گی۔

امرتا رائے، کرشنا نگر کے راج باڑی (رائل پیلیس) کی راج ماتا ہیں۔ ان کی امیدواری سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ امرتا رائے نے اس ماہ 20 مارچ کو بی جے پی جوائن کی تھی۔ انہوں نے شوبھندوادھیکاری کی موجودگی میں بی جے پی جوائن کی تھی۔ انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکی تھی۔ انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔

بی جے پی کو مل سکتی ہے مضبوطی

انتخابی ماہرین کا ماننا ہے کہ امرتا رائے کی امیدواری سے بی جے پی کو ریاست میں مضبوطی ملے گی۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق، ضلع قیادت نے سب سے پہلے امرتا رائے کوامیدواربنانے میں دلچسپی دکھائی اورپھر پارٹی نے ان سے بات چیت شروع کی۔ وہیں، جب امرتا رائے سے الیکشن لڑنے کے بارے میں بات کی گئی تو وہ تیارہوگئیں۔

مہوا موئترا نے گزشتہ بارجیت حاصل کی تھی

گزشتہ الیکشن میں کرشنا نگرسیٹ سے ٹی ایم سی لیڈرمہوا موئترا نے جیت حاصل کی تھی۔ انہیں 6 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے تھے، جبکہ بی جے پی کے کلیان چوبے کو کل 5 لاکھ ووٹ ملے تھے۔ مہوا موئترا نے63218 کے بڑے فرق سے جیت درج کی۔ مہوا موئترا کو چوپڑا، پلاشی پورہ اور کالی گنج اسمبلی میں جم کر ووٹ ملا تھا۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت میں یہاں ٹی ایم سی کمزورہوئی ہے۔

بی جے پی کو چاہئے تھا موثر چہرہ

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق،  ووٹوں کا فرق بڑھانے کے لئے ایک ایسے مقامی، اثرداراور عوام میں مقبول چہرے کی ضرورت تھی۔ ایسے میں امرتا رائے کی نامزدگی سے بی جے پی مقابلہ کرسکتی ہے۔ راجا کرشن چندر دیو بنگال میں کافی مشہورہیں۔ وہ 18ویں صدی کے دوران اپنے دوراندیش اقتدار کے لئے جانے جاتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

24 minutes ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

40 minutes ago