مدھیہ پردیش کے اُجّین میں بھسمہ آرتی کے دوران مہاکال مندر کے کے اندورنی احاطہ میں آگ لگ گئی۔ 14 لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع ہے، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے وقت ہولی کی تقریبات جاری تھیں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے 14 افراد میں سے 9 کو اندور ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کی حالت نازک ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلی موہن یادو اپنے تمام پروگرام منسوخ کر کے اندور-اجین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ضلع کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے بتایا کہ بھسما آرتی کے دوران آگ لگی۔ واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ کے بارے میں پجاری آشیش شرما نے کہا کہ مہاکال مندر میں ہولی کی روایتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا تھا۔ گلال کی وجہ سے مندر میں آگ پھیل گئی، جس سے مندر کا پجاری جل گیا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعے کے دوران مندر میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
آرتی کے دوران گلال ڈالنے کے بعد آگ لگ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بھسما آرتی کے دوران مہاکال مندر کے اندورنی حصہ میں گلال ڈالنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔ ہولی پر بابا مہاکال کو رنگ چڑھائے جاتے ہیں۔ اس دوران شیولنگ پر پلاسٹک کا فلیکس لگایا گیا تاکہ چاندی کی دیواروں کو نقصان نہ پہنچے۔ اس دوران جب پجاری اندر داخل ہوئے تو لوگ ایک دوسرے کو رنگ لگا رہے تھے تو اچانک آرتی کی تھالی سے کافور فلیکس پر گرا اور آگ لگ گئی۔ جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
اتوار کو پھولوں کی ہولی کھیلی گئی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل مہاکال مندر میں شام کی آرتی کے دوران ہزاروں عقیدت مندوں نے بابا مہاکال کے ساتھ گلال کی ہولی کھیلی تھی۔ ہولیکا دہن بھی مندر کے احاطے میں ہی کیا گیا تھا۔ اتوار کو بھسما آرتی کے دوران 51 کوئنٹل پھولوں سے ہولی کھیلی گئی۔ جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…
پدم بھوشن سے سرفراز عظیم فنکار استاد سلطان خان نے سارنگی کو ایک منفرد ساز…
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اور جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے…
اماں کی فلاحی مہم کے تحت غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے تقریباً 48…
امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور روس کے ساتھ پرانی شراکت داری برقرار رکھنے کی…
واضح رہے کہ آئین ڈے، جسے ’سمودھان دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26…