قومی

Lok Sabha Election 2024: اعظم خان سے ناراض ہوگئے ہیں اکھلیش یادو؟ جیل سے لکھے گئے خط سے متعلق پارٹی میں ہنگامہ

نئی دہلی: اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوسابق کابینی وزیراورسماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رامپورکے سماجوادی پارٹی کے ضلع صدراجے ساگرنے جیل میں بند اعظم خان کے حوالے سے ایک خط جاری کیا تھا۔ خط میں اعظم خان نے لکھا تھا کہ وہ موجودہ لوک سبھا الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اسی خط سے متعلق اعظم خان سے ناراض ہیں۔

دراصل، اعظم خان سے مشورہ کرنے کے لئے اکھلیش یادو سیتا پورجیل بھی گئے تھے۔ وہاں انہوں نے ملاقات کے دوران موجودہ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔ مرادآباد سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹنے اوران کی جگہ پر روچی ویرا کو امیدوار بنائے جانے کی خبربھی سامنے آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اعظم خان ایس ٹی حسن کوامیدواربنانے کے حق میں نہیں تھے، اس لئے ان کی قریبی روچی ویرا کو امیدواربنا دیا گیا، لیکن وہاں جم کرمخالفت شروع ہوگئی اورباہری امیدوارکے خلاف نعرے بازی ہونے لگی۔

اعظم خان نے بی جے پی پرلگائے سنگین الزام

اس سے پہلے سماجوادی پارٹی کے رامپورضلع صدراجے ساگرنے منگل کے روزکہا تھا کہ پارٹی کی ضلع یونٹ چاہتی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اس انتخابی حلقہ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں، لیکن اب وہ الیکشن کا ’بائیکاٹ‘ کرنے پرآمادہ ہیں۔ ضلع یونٹ کے صدراجے ساگراورجیل میں بند لیڈراعظم خان کے نام والے ایک بیان میں برسراقتداربی جے پی پرالیکشن کی خلاف ورزی اورسماجوادی پارٹی کے لیڈران کے خلاف زیادتی کا الزام لگایا گیا۔ ہندی میں لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انہوں نے انتخابی حلقہ کے ان ’خصوصی حالات‘ کے سبب اکھلیش یادوسے رامپورسے الیکشن لڑنے کے لئے کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے بعد امیدوار کا پرچہ نامزدگی کرنے سے انکار، ایس ٹی حسن ہی ہوں گے مرادآباد کے امیدوار؟

جیل میں بند اعظم خان سے ملنے گئے تھے اکھلیش یادو

اعظم خان کے اس خط سے بالواسطہ اشارہ ملتا ہے کہ اکھلیش یادونے ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ اس میں کہا گیا، ’اس ماحول اور حالات میں، ہم موجودہ انتخابات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔‘ حالانکہ، اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے پر صرف پارٹی سربراہ ہی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ آپ کوبتا دیں کہ گزشتہ ہفتے کے آخرمیں اکھلیش یادوسیتا پورجیل میں اعظم خان سے ملاقات کرنے گئے تھے تاکہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے الیکشن کے بارے میں بات کرسکیں۔ یہ بیان ان کی ملاقات کے چند دن بعد آیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Director Balki on Blockbuster Films: بلاک بسٹر فلموں پر ہدایت کار بالکی نے کہا- اب فلمیں ویسی نہیں، پروجیکٹ بن گئی ہیں

بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…

2 hours ago

Inauguration of Urdu Drama Festival: غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح

افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…

2 hours ago

Gaza-Israel War: غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے 70 فیصد خواتین اور بچوں سمیت 43985 فلسطینیوں کا کیا قتل

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…

3 hours ago