اسپورٹس

Pakistan cricket board: بابر اعظم کو پھر سے بنایا جاسکتا ہے پاکستانی ٹیم کا کپتان،شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے سے دوچار

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔شاہین شاہ کی بطور کپتان نیوزی لینڈ اور پی ایس ایل میں ناکامی کے بعد قیادت کی تبدیلی کی باتیں زور پکڑ گئی ہیں اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر قیادت کے امیدوار بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہر طرز کی کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پی سی بی نے ان کی جگہ شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت سونپی تھی۔تاہم دونوں کپتان اپنے ابتدائی امتحان میں ناکام رہے۔ شان مسعود کی قیادت میں پہلے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیرز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی اور اس کے بعد شاہین شاہ کی قیادت میں گرین شرٹس بمشکل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار وائٹ واش ہونے کی خفت سے بچ سکی کیویز نے یہ سیریز چار صفر سے اپنے نام کی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں اور اب ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق  بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan– A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان– ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

3 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

42 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago