اسپورٹس

MI vs SRH: ممبئی اور حیدرآباد اپنی پہلی سیزن کی جیت کا  کررہے ہیں انتظار، میچ شام 7.30 بجے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا

آئی پی ایل میں آج سن رائزرس حیدرآباد کو ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سن رائزرس حیدرآباد کو کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جب کہ گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو شکست دی۔ اس لیے دونوں ٹیمیں سیزن کی اپنی پہلی جیت کا انتظار کر رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون پر ایک نظر ۔

ممبئی انڈینز کے بلے بازوں پر  ذمہ داری ہوگی

ایشان کشن روہت شرما کے ساتھ ممبئی انڈینز کے اوپنر بن سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایشان کشن گجرات ٹائٹنز کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر میں تلک ورما، نمن دھیر اور ہاردک پانڈیا جیسے بلے باز ہوں گے۔ بہتر فنشنگ کی ذمہ داری ٹم ڈیوڈ پر ہوگی۔ اس کے علاوہ باؤلرز کے طور پر شمس ملانی، پیوش چاولہ، جیرالڈ کوٹزی، جسپریت بمراہ اور لیوک ووڈ پلیئنگ الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ممبئی انڈینز کا ممکنہ پلیئنگ الیون

روہت شرما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، نمن دھیر، ہاردک پانڈیا (کپتان)، ٹم ڈیوڈ، شمس ملانی، پیوش چاولہ، جیرالڈ کوٹزی، جسپریت بمراہ اور لیوک ووڈ۔

نظریں ہینرک کلاسن پر ہوں گی سب کی

سن رائزرس حیدرآباد کے لیے مینک اگروال اور راہول ترپاٹھی اوپنرز کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، عبدالصمد اور شہباز احمد جیسے بلے باز ہوں گے۔ خاص طور پر نظریں ہینرک کلاسن پر ہوں گی ۔جنہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی مارکو جانسن، پیٹ کمنز، بھونیشور کمار، میانک مارکنڈے اور ٹی نٹراجن کو سن رائزرس حیدرآباد کے پلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے ممکنہ پلیئنگ الیون

مینک اگروال، راہول ترپاٹھی، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ)، عبدالصمد، شہباز احمد، مارکو جانسن، پیٹ کمنز (سی)، بھونیشور کمار، میانک مارکنڈے اور ٹی نٹراجن۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

5 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

47 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago