بھارت ایکسپریس۔
چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے لیوان ریلیشن شپ سے متعلق اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے لیوان ریلیشن شپ کو ‘کلنک’ بتایا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ ہندوستانی تہذیب وثقافت کے لئے کلنک ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ یہ مغربی ممالک (ویسٹرن کنٹری) سے لائی گئی سوچ ہے، جو کہ ہندوستانی رسم ورواج کی عام توقعات کے خلاف ہے۔ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دنتے واڑہ سے متعلق ایک معاملے میں دیا۔
لیوان ریلیشن شپ پرعدالت کا سخت تبصرہ
جسٹس گوتم بھادوڑی اور سنجے ایس اگروال کی ڈبل بینچ نے لیوان ریلیشن شپ میں بنے تعلقات سے پیدا ہوئے بچے کی حراست معاملے میں سخت تبصرہ کیا۔ دراصل، بچے کی حراست سے متعلق والد نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اسی معاملے میں سماعت کے بعد عدالت نے یہ عرضی خارج کردی۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے کچھ حصوں میں اپنائے جانے والی لیوان ریلیشن شپ ابھی بھی ہندوستانی تہذیب میں کلنک کے طور پر جاری ہے۔ کیونکہ لیوان ریلیشن شپ امپورٹیڈ تصوریا خیال ہے، جوکہ ہندوستانی رسم ورواج کی عام توقعات کے مخالف ہے۔
عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتی: ہائی کورٹ
عدالت نے کہا کہ ایک متنازعہ شخص کے لئے لیوان ریلیشن شپ سے باہرآنا بہت آسان ہے۔ ایسے معاملات میں عدالت مذکورہ تشدد زدہ لیو ان ریلیشن شپ اوراس رشتے سے پیدا ہونے والے بچوں کی حالت زارپرآنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ عدالت نے اس رشتے کو ہندوستانی عقائد کے خلاف قراردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…