Keith Vaz’s Show ‘Talking Points’: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹورک کے چئیرمین اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے آج بروز اتوار کیتھ واز کے مشہور شو ’ٹاکنگ پوانٹس‘میں شرکت کی۔ اس شو میں سینئر صحافی اوپیندر رائے نے 1 فروری کو لانچ ہونے جا رہے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘کے مقصد اور اس کے رد عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سابق برطانوی وزیر کیتھ واز کا یہ شو بے حد پسندیدہ ہے۔
کیتھ واز نے شو میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کا خیرمقدم کیا اور ان سے جاننا چاہا کہ نیوز چینل شروع کرنے کے پیچھے ان کا مقصد کیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں سینئر صحافی نے کہا کہ آج کل خبریں کم اور ویوز زیادہ دکھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس کے ذریعے ہماری کوشش ہوگی کہ ویوز سے زیادہ خبریں ہوں۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اس شو کے دوران کہا کہ ہندوستان میں 14-15 اہم نیوز چینل ہیں، جو صرف ٹی آر پی کے لیے چینل چلا رہے ہیں۔ یہ چینل صرف وہی دکھاتے ہیں جو دوسرے ممالک میں ہو رہا ہے۔ ہمارا منصوبہ بھارت ایکسپریس کے ذریعے مقامی خبروں کو ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچانا ہے تاکہ لوگ ان خبروں کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں اور خود کو جڑے رکھیں۔ مقامی خبریں لوگوں تک نہیں پہنچتی۔ اس وقت نیوز چینلز دن رات یوکرین میں کیا ہو رہا ہے اور تائیوان میں کیا ہو رہا ہے دکھاتے ہیں۔
میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی اوپیندر رائے نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ جب کرکٹ میچ ہوتے ہیں تو لوگوں کی نظریں ٹی وی پر رہتی ہیں۔ جب کرکٹ ہوگی تو کرکٹ دکھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہم تمام کھیلوں کا احاطہ بھی کریں گے۔
مشہور شو ‘ٹاکنگ پوائنٹس’ کو سننے کے لئے لنک پر کلک کریں
سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں بہت جلد ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہے۔ اوپیندر رائے کی 25 سالہ طویل صحافتی زندی کے تجربہ کی جھلک بھارت ’ایکسپریس نیوز نیٹورک‘کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹورک ہندی، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں میں لوگوں تک خبریں پہنچائے گا۔
کون ہیں کیتھ واز
کیتھ واز 1987 سے 2019 تک برطانیہ کے سابق وزیر اور لیسٹر ایسٹ کے ایم پی ہیں۔ وہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے برطانوی ایشیائی رکن ہیں۔ لیبر پارٹی کے رہنما نے اپنے طویل دور میں مختلف ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ 2019 میں، انہوں نے اپنے 32 سالہ طویل سیاسی کیریئر کے خاتمے کا اعلان کیا۔ پھر انہوں نے کہا، “میں نے لیسٹر ایسٹ کے ایم پی کے طور پر 32 سال مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس عرصے میں آٹھ عام انتخابات جیت چکا ہوں۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…