بین الاقوامی

Nepal Plane Crash: کھٹمنڈو سے پوکھرا جانے والے طیارے کے حادثے میں 5 ہندوستانی ہلاک، 40 لاشیں برآمد

Nepal Plane Crash: نیپال میں اتوار کو ایک بڑا دردناک حادثہ پیش آیا۔ پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر 72 سیٹوں والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس حادثے میں اب تک 40 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس حادثے کے بعد، نیپال کے کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ طیارے میں 5 ہندوستانیوں سمیت 68 مسافر سوار تھے۔ جبکہ عملے کے چار ارکان شامل تھے۔ کل 72 افراد میں 2 بچے، 6 خواتین اور باقی مرد شامل تھے۔

خبررساں  ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس طیارے میں 5 بھارتی شہریوں سمیت 14 غیر ملکی بھی سوار تھے۔ نیپالی فوج، مسلح پولیس، نیپال پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

طیارے میں سوار تھے 10 غیر ملکی شہری

یتی ایئر لائنس کے ترجمان سدرشن برتولا نے کہا، “طیارے میں دو بچوں سمیت 10 غیر ملکی شہری سوار تھے۔” ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نیپال کے پوکھرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 53 نیپالی، 5 بھارتی، 4 روسی، ایک آئرش، 2 کورین، 1 ارجنٹائن اور ایک فرانسیسی شہری سوار تھے۔ سدرشن برتولا نے مزید کہا کہ کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز کرنے والا اے ٹی آر 72 طیارہ پرانے ہوائی اڈے اور پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Thirty people killed in plane crash in Nepal:نیپال میں طیارے کے حادثے میں 30 افراد ہلاک

معلومات کے مطابق یتی ایئر لائنس کے اے ٹی آر 72 طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھری تھی۔ طیارہ پوکھرا کے قریب پہنچا ہی تھا کہ لینڈنگ سے صرف 10 سیکنڈ قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

نیپال کے وزیر اعظم کمل دہل نے کیا  اظہار افسوس

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم پرچنڈ نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو مؤثر بچاؤ کام کے لیے ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے واقعے کے حوالے سے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم پرچنڈ کی زیر صدارت ہنگامی میٹنگ میں حکومت کے کابینی وزراء موجود تھے۔ اس حادثے کے بعد ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس ہوائی اڈے پر یہ طیارہ لینڈ کرنا تھا۔ وہ ہوائی اڈہ چین کی مدد سے بنایا گیا تھا اور اس کا افتتاح 14 دن پہلے ہوا تھا۔

ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کیا غم اظہار

ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیارے میں گرتے ہی آگ لگ گئی اور امدادی کارکن اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے طیارہ حادثے میں لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

9 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

10 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

11 hours ago