آج سوگمیا بھارت ابھیان کے نو سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی آرکائیو نے معذور دیویا گوسائی اور پی ایم مودی کو ان کی تجویز کی دل چھو لونے والی کہانی کو شیئر کیا گیا ہے۔ مودی آرکائیو بنیادی طور پر پی ایم مودی کے بارے میں کبھی تصویر ،کبھی اخباروں کے تراشے اور کبھی کسی اور تاریخی چیزوں کو پیش کرکے جانکاری دیتا رہا ہے۔
ایکس پر اپنے تازہ ویڈیو میں 20 سالہ دیویا گوسائی کی آنکھیں تب چوڑی ہوگئی جب انہوں نے لفافے پرایک نشانی دیکھی۔ جو دراصل پی ایم او سے ایک خط تھا ۔ جیسے ہی اس نے خط کو پڑھا وہ کافی جذباتی ہوگئی۔وزیراعظم کے خط کاآغاز ہوا کہ وڈودرا روڈ شو کے دوران آپ سے خوبصورت تصویر تحفے کے طور حاصل کرنا ایک خوشگوار لمحہ تھا، ویڈیو میں دیویا 28 اکتوبر کی جھلکیاں دکھاتی ہے۔اس ویڈیو میں پی ایم مودی اور اسپین کے پی ایم کو وہ تصویر پیش کرتی نظرآرہی ہیں ۔
پی ایم مودی نے دیویا کے لیے لکھاتھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دیویا نے خوشی اور جذبات کے ساتھ کہاکہ میں اپنے ملک کے سفر کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کرتی ہوں۔سوگمیا بھارت ابھیان ہندوستان کی معذور برادری کی خدمت کا ایک پروگرام ہے۔ یہ فلیگ شپ پروگرام معذوری کے لیے موزوں عمارتوں اور انسانی وسائل کی پالیسیوں کے ڈیزائن کی پیمائش کے لیے ایک اشاریہ کے ساتھ آتا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم مودی نے 3 دسمبر 2015 کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…