قومی

National Herald Case: نیشنل ہیرالڈ کیس میں نئی ایف آئی آر درج، سونیا اور راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ

کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قانونی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں دہلی پولیس کی اکانامک آفینسز ونگ (EOW) نے نئی ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں دونوں پر فوجداری سازش (Criminal Conspiracy) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں راہول اور سونیا کے ساتھ 6 دیگر افراد اور 3 کمپنیوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کیوں درج ہوئی؟
یہ ایف آئی آر 3 اکتوبر کو ای ڈی (Enforcement Directorate) کی جانب سے کی گئی باضابطہ شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی۔ ای ڈی نے اپنی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ دہلی پولیس کے ساتھ شیئر کی تھی۔ PMLA کی دفعہ 66(2) کے تحت ای ڈی کسی ایجنسی سے شیڈیولڈ جرم (Scheduled Offence) درج کرنے کی سفارش کر سکتی ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

کن لوگوں کو بنایا گیا ہے ملزم؟
ایف آئی آر میں ملزمان کے طور پر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پیتروڈا اور تین دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین کمپنیاں بھی ملزم ہیں:

  • AJL (Associated Journals Limited)
  • Young Indian
  • Dotex Merchandise Pvt. Ltd

AJL پر قبضے کا الزام
کیس کے مطابق Dotex Merchandise Pvt. Ltd، جو کولکاتا کی مبینہ شیل کمپنی بتائی جاتی ہے، نے Young Indian کو 1 کروڑ روپے کا قرض فراہم کیا۔ اس مبینہ مالیاتی معاہدے کے ذریعہ Young Indian نے کانگریس کو صرف 50 لاکھ روپے ادا کر کے تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد رکھنے والی کمپنی AJL پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ کیس کا الزام ہے کہ یہ سب فراڈ اور مجرمانہ سازش کے تحت کیا گیا۔

16 دسمبر کو اہم فیصلہ متوقع
نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی جانب سے داخل چارج شیٹ پر فیصلہ گزشتہ ہفتے راؤز ایونیو کورٹ میں سنایا جانا تھا، لیکن عدالت نے کیس فائل کی دوبارہ جانچ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فیصلہ مؤخر کر دیا۔ اب اس چارج شیٹ پر 16 دسمبر کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس معاملے نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان تناؤ مزید بڑھ چکا ہے۔ کانگریس نے ایف آئی آر کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے، جب کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ کارروائی مکمل طور پر قانونی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

35 minutes ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

2 hours ago