قومی

Mann Ki Baat: من کی بات 128ویں ایپی سوڈ میں پی ایم مودی نے کھیل اور سائنس میں بھارت کی تاریخی پیش رفت پر روشنی ڈالی

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار 30 نومبر کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 128ویں ایپی سوڈ سے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ملک کی ترقی، کھیلوں کی دنیا میں بھارت کی شاندار کامیابیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ میدانِ کھیل اور لیبارٹریوں میں بھی دنیا کا پرچم بلند کر رہا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور سائنسدانوں کی جدت طرازی نے بھارت کو عالمی سطح پر نئی شناخت دی ہے۔

یہ پروگرام آل انڈیا ریڈیو، نیوز آن ایئر موبائل ایپ، ڈی ڈی نیوز اور وزیراعظم دفتر سمیت ہندوستان اور بیرون ملک مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ آکاشوانی پر ہندی نشریات کے بعد ملک کی تمام علاقائی زبانوں میں بھی نشریات
پیش کی گئیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے نومبر کے مہینے کو بھارت کے لیے خاص قرار دیا اور بتایا کہ اس مہینے میں کئی اہم قومی اور تہذیبی مواقع منائے گئے یا منائے جانے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 نومبر کو ‘یومِ دستور’ کے موقع پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دستور سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

انہوں نے ’ونڈے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں شروع ہونے والے خصوصی تقریبات کا ذکر کیا اور اسے قومی جذبات کی عظیم علامت قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر کے مقام پر دھرم دھوجا کا تاریخی لمحہ تھا ،جس نے ملک بھر میں روحانی جوش اور مذہبی احترام کی فضا پیدا کی۔ کروکشیتر کے جیوتیسر میں پنچجنیہ میموریل کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ مقام بھارت کی شاندار تہذیبی وراثت کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’من کی بات‘ ہمیشہ سے بھارت کے عوام کے ساتھ جڑنے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے، جہاں قومی موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور عوامی شراکت داری کو تحریک دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم گراس روٹ سطح پر تبدیلی لانے والوں کی کامیاب کہانیوں کو ملک کے سامنے لاتا ہے۔

گزشتہ 127ویں ایپیسوڈ، جو 26 اکتوبر کو نشر ہوا تھا، میں وزیراعظم نے چھٹھ پوجا کی مبارکباد دی تھی، سنسکرت کی ترویج اور نوجوان مصنفین کی حوصلہ افزائی کا ذکر کیا تھا اور بھارت کی کافی انڈسٹری کے عالمی وقار میں اضافہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ…

26 minutes ago

Jaanta Raja’ In Ghaziabad: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت اہم شخصیات غازی آباد میں ’جانتا راجا‘ پروگرام ہوں گے شریک

یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…

1 hour ago

Bihar politics: اپنی پارٹی بنائیں گے اننت سنگھ، جے ڈی یو سے 6 سال کے لیے نکالے جانے کے بعد بڑا اعلان، بہار کی سیاست میں ہلچل

پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…

1 hour ago

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

2 hours ago